پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی نےتحریک انصاف کے بعد ایک اور اہم ترین وکٹ گرادی

datetime 8  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پی پی پی نےتحریک انصاف کے بعد ق لیگ کی اہم وکٹ گرا دی، گلگت بلتستان سے سابق امیدوار ق لیگ عطا اللہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں شمولیتی پروگرام کاانعقاد کیاگیا

جس میں گلگت بلتستان سے سابق امیدوار ق لیگ عطا اللہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔واضح رہے کہ  تحریک انصاف سندھ کے اہم رہنما اور پی پی 87 ملیرکراچی سے ٹکٹ ہولڈر سردار قادر بخش خان گبول نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا ۔ پی ٹی آئی سابق رہنما قادر بخش نے پی پی کی سینئر رہنما فریال تالپور سے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ قبل ازیں گزشتہ ماہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و مشیر زراعت منظور وسان نے مسلم لیگ (ف) کی 6 وکٹیں گرا دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق یوسی سونو گوپانگ تعلقہ کوٹڈجی کے عبد الستار مھر، غلام عباس مہر، شیرمحمد مہر، محمد نواز مہر، شاہ محمد اور نظر حسین مہر ف لیگ چھوڑ کر پی پی پی میں شامل ہوگئے۔فنکشنل لیگ رہنماؤں نے منظور حسین وسان سے وسان ہاؤس کراچی میں ملاقات کے بعد پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔دوسری جانب لودھراں سے مسلم لیگ (ن )کے سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ اور سابق ایم پی اے پیر عامر اقبال شاہ نے پاکستان تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کرلی ۔ پیر کو دونوں اراکین نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں لیگی رہنما نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف شمولیت کا اعلان کیا ۔

ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور بدترین معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق

دونوں رہنماؤں نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہا ر کیا اور کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل صرف اور صرف عمران خان کے پاس ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…