منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

لانگ مارچ خواتین کارکردگی رپورٹ زرتاج گل اور ملیکہ بخاری کی تعریف پر دیگر خواتین سیخ پا

datetime 8  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے گزشتہ روز خواتین ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔عمران خان کو

لانگ مارچ کے دوران خواتین کے کردار کی رپورٹ پیش کی گئی۔شاہ محمود قریشی نے رپورٹ میں ملیکہ بخاری اور زرتاج گل کی تعریف کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملیکہ بخاری اور زرتاج گل نے پولیس تشدد اور شیلنگ کا سامنا کیا۔شاہ محمود کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ پر دیگر خواتین پر سیخ پا ہو گئیں۔خواتین نے عمران خان کو کہا کہ ہم نے ڈی چوک پر بدترین شیلنگ کا مقابلہ کیا اور رپورٹ میں ہمارا ذکر بھی نہیں۔متاثرہ خواتین نے دی گئی رپورٹ دکھانے کا بھی مطالبہ کیا،خواتین نے کہا کہ ہم ڈی چوک پر شیلنگ سے بے حال ہوئیں لیکن میدان نہیں چھوڑا، سڑکوں پر ہم نے مقابلہ کیا اور سارا کریڈٹ کنٹینر پر موجودہ افراد کو دیا جا رہا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خواتین کی جدوجہد کو سراہااور کہا کہ وہ اس رپورٹ پر خواتین کارکنوں کی کارکردگی نہیں جانچیں گے ،مجھے پتہ ہے کہ میرا ایک ایک کارکن نے کتنی قربانیاں دی ہیں ،پارٹی میں تمام خواتین کی قربانیوں کو سراہتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…