پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

مہنگائی سے ستائی عوام کو ایک اور جھٹکا

datetime 8  جون‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)گھی بنانے والی ملوںنے درجہ اول اور دوم کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ، مختلف برانڈز کی جانب سے درجہ اول گھی کی قیمتوں میں 24 روپے کلو تک اضافہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق درجہ اول کا گھی ہول سیل میں 20 روپے اضافے سے 566 روپے فی کلوگرام ہوگیا جبکہ صارفین کو پرچون میں گھی 24 روپے اضافے سے 570 روپے فی کلوگرام میں ملے گا۔

دوسری جانب درجہ دوم گھی کی قیمت دوسرے دن پھر بڑھا دی گئی، 536 روپے والا گھی 14 روپے اضافے سے 550 روپے فی کلوکردیا گیا، گزشتہ روز درجہ دوم گھی 8 روپے مہنگا کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی اورکوکنگ آئل مہنگا کردیا گیا۔یوٹیلیٹی اسٹورزپرمختلف برانڈزکے گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایک کلوگھی کی قیمت میں 208 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورزپرمختلف برانڈز کے گھی کی فی کلو قیمت 555 روپے تک پہنچ گئی ۔ مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 213 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پرکوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت 605 روپے تک پہنچ گئی ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کوکنگ آئل اور گھی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔دوسری جانب وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کو مشکل وقت میں ریلیف دینے کیلئے آٹے پر 200 ارب روپے سبسڈی دے رہے ہیں ،چینی اورگھی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جلد خوشخبری دیں گے۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے لاہور کے سابق چیئرمینوں اوروائس چیئرمینوں نے ملاقات کی جس میں وزیر اعلی نے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے ہدایات دیں۔

ملاقات میں میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، توصیف شاہ، کبیر تاج، صبغت اللہ، دستگیر شاہ، احمد بٹ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ

عوام کو مشکل وقت میں ریلیف دینے کیلئے آٹے پر 200 ارب روپے سبسڈی دے رہے ہیں، چینی اورگھی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جلد خوشخبری دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ سے منتخب ہسپتالوں میں کینسر اوردیگر ادویات مفت ملیں گی، اندرون لاہور میں بجلی کے لٹکتے ہوئے تار اورگیس کی عدم فراہمی کے مسائل حل کریں گے،

پارکنگ کے مسائل کرنے کیلئے پارکنگ پلازے بنانے کا جائزہ لیں گے۔وزیراعلی نے مزید کہا کہ کوٹ خواجہ سعید،سید مٹھا اوریکی گیٹ ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا،

عوام کے دکھوں کے مداواے اور مسائل کے حل کیلئے ہر چھوٹے بڑے شہر جاں گا، سیاست نہیں خدمت پر یقین رکھتا ہوں، واسا کو پانی کی فراہمی کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں،

لاہور بھر کے فلٹریشن پلانٹس کو بحال کیا جارہا ہے، طویل سیاسی جدوجہد کرنے والے اور ظلم برداشت کرنے والے پارٹی کارکنوں کوسلام پیش کرتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…