پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

آپ کا حشر بھی سدھو موسے والاجیسا ہوگا ، بھارتی اداکارسلمان خان کو دھمکی آمیز خط موصول

datetime 6  جون‬‮  2022 |

ممبئی (این این آئی)پنجابی موسیقی کے حوالے سے معروف بھارتی گلوکار اور سیاستداں سدھو موسیوالا کے قتل کے چند روز بعد ہی بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور

ان کے والد سلیم خان کو ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ یہ خط سلمان خان کے والد سلیم خان کے گارڈز کو ممبئی کے

باندرا بینڈ اسٹینڈ پرومونڈے کی ساحلی پٹی کے قریب اس تفریحی مقام پر ملا، جہاں یہ دونوں باپ بیٹے صبح کی واک کے بعد سستانے کے لیے کچھ دیر بیٹھتے ہیں۔

ادھر ممبئی پولیس نے اس گمنام خط کی وصولی کے حوالے سے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب سلمان خان کو اس طرح کی دھمکیاں موصول ہوئی ہوں۔

اس سے قبل بھی سلمان خان کو دھمکی آمیز کالز اور خط موصول ہوچکے ہیں۔دریں اثنا اس حوالے سے اطلاع یہ ہے کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی جو

سدھو موسیوالا کے قتل کا ذمہ دار ہے وہ سلمان خان کو راجستھان میں قتل کی دھمکی دے چکا ہے۔یاد رہے کہ سلمان خان کالے ہرن کے شکار کیس کے سلسلے میں راجستھان کی عدالت میں پیش ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…