سینئرپی ٹی آئی رہنما پر قاتلانہ حملہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے سینئررہنما و سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب میاں شکیل پر قاتلانہ حملہ ۔
جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق میاں شکیل اپنے گھر کے دروازے کے باہر کھڑے تھے کہ اچانک دو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔
میاں شکیل نے گھر میں چھپ کر جان بچائی جبکہ دونوں مسلح موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہو گئے ۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، رابطہ پر تھانہ سول لائن کے اہلکار نے بتایا کہ ملزمان شکیل سمیت2افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔



















































