پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھگوڑے معیشت پر بھاشن نہ دیں، وزیر داخلہ کا شیخ رشید کوجواب

datetime 5  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 25 مئی کے بھگوڑے معیشت پر بھاشن نہ دیں۔ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے شیخ رشید اور عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بھگوڑا پشاور بھاگ گیا،

چپڑاسی لال حویلی میں چھْپ گیا، واہ رے انقلاب۔رانا ثناء اللہ نے شیخ رشید سے پوچھا کہ 25 مئی کو باس کو چھوڑ کر کہاں روپوش تھے؟ خونی مارچ کے اعلان کرنے والا خود ہی مارچ کے دن سویا ہوا تھا، یہ دوسروں کے بیگناہ بچوں کی لاشوں پر اپنی سیاسی دکان چمکانے والے لوگ ہیں۔انہوں نے سابق وزیر داخلہ اور چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 25 مئی کے بھگوڑے معیشت پہ بھاشن نہ دیں، نیب قانون کی کسی ترمیم سے کوئی موجودہ کیس ختم نہیں ہوا، چار سال میں کسی کیس کا کوئی ثبوت کسی عدالت میں نہیں دیا گیا بلکہ نیب نے ملک کی معیشت تباہ کی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے کاروبار اور سرمایہ کار برادری کو خوف سے نجات دلائی ہے، ہم نے ڈٹ کر عدالتوں میں سیاسی انتقام کا سامنا کیا اور جیلیں کاٹیں، باس اور چپڑاسی کی طرح میدان سے نہیں بھاگے۔انہوں نے کہاکہ عمرانی انقلاب ضمانتیں کرا رہا ہے، عمران انقلاب خیبرپختونخوا کے عوام کے پیسے پر منرل واٹرپی رہا اور ہیلی کاپٹر کی سیر کر رہا ہے۔رانا ثنااللہ نے کہاکہ کوئی مسلح جتھہ وفاق پر حملہ کرنے کا سوچے یہ بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔قبل ازیں وزیر داخلہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ عدالتی ضمانت ختم ہونے پر عمران خان کی سکیورٹی پر مامور اہلکار ہی انہیں گرفتار کر لیں گے کیونکہ عمران نیازی دو درجن سے زائد مقدمات میں نامزد ملزم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…