اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

عمران خان کو چپ کر کے بیٹھنے اور 2023 تک انتظار کرنے کا مشورہ

datetime 4  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو چپ کر کے بیٹھنے اور 2023 تک انتظار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب شہباز شریف کی کارکردگی سے ڈرتے ہیں،عمران صاحب کو پتہ ہے کہ شہباز شریف اسی محنت اورتوجہ

سے کام کرتے رہے تو مہنگائی کم ہوجائے گی،عمران صاحب کو پتہ ہے کہ شہباز شریف معیشت ٹھیک کر دیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کو پتہ ہے کہ شہباز شریف تمام ممالک سے پاکستان کے بگاڑے گئے تعلقات بھی ٹھیک کر دیں گے،عمران صاحب کو یقین ہے کہ شہبازشریف کو کام کرنے دیا تو پاکستان میں سرمایہ کاری واپس لے آئیں گے،شہباز شریف، ان شااللہ، نوجوانوں کو روزگار دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ احتساب،ریاست مدینہ،سازش کے بیانیے دفن ہونے کے بعد عمران صاحب کا نیا بیانیہ ڈیڑھ ماہ کی کارکردگی بن گیا ہے،اپنی نالائقی، نااہلی، کرپشن اور سیاسی منافقت کا چہرہ آئینے میں دیکھیں اور پھر تقریر کیا کریں،چْپ کر کے گھر بیٹھیں اور 2023 میں مزید مسترد ہونے کا انتظار کریں۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف آپ کی تباہ کی ہوئی معیشت سنبھالیں گے اور آپ کے پھیلائے ہوئے فتنے کا بھی خاتمہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ 2014 میں کنٹینر پر بھی نواز شریف، شہباز شریف،حکومت میں بھی نواز شریف، شہباز شریف،اب پھر کنٹینر پہ نواز شریف، شہباز شریف۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف آپ کی تباہ کی ہوئی معیشت کو ٹھیک کر رہے ہیں،آپ کی لگائی مہنگائی،بے روزگاری اور معاشی تباہی کی آگ شہبازشریف بجھا رہے ہیں،چار سال میں معاشی تباہی اور مہنگائی لانے والا ڈیڑھ ماہ کا حساب مانگ رہا ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے دو دفعہ کہا ہے کوئی سازش نہیں ہوئی اْس کے بعد بیرونِ ملک سازش کا بیانیہ دفن ہو گیا ہے،نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کو اپنی نااہل اور منافق سیاست میں گھسیٹنے کی ناکام کوشش نہ کریں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…