جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی کرکٹ ہارگئی، پی سی بی جیت گیا،راشد لطیف

datetime 20  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ نئے ڈومیسٹک کرکٹ فارمیٹ کے معاملے پرکراچی کرکٹ ہارگئی اور پی سی بی جیت گیا، یہ تنازع حل نہیں ہو سکتا،ملک بھرکی تمام ٹیموں کوکوالیفائنگ راﺅنڈ کھلایا جائے، جب تک موجود بورڈ میں نان کرکٹرز فیصلے کریں گے اسی طرح کی صورتحال پیش آتی رہے گی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے راشد لطیف نے کہاکہ کے سی سی اے شہرقائدکی کرکٹ کا مقدمہ درست انداز میں نہیں لڑسکی، اسے اندرونی طور پر بھی مزاحمت درپیش ہے، پی سی بی کے نئے ڈومیسٹک فارمیٹ پر دستخط کرنے کے بعد اب ایسوسی ایشن کواسے تسلیم کرنے میں کیا قباحت ہے؟ میڈیا میں بات آنے پر آواز اٹھائی گئی، کے سی سی اے اس معاملے پر سراپا احتجاج ہوتی تو مجھے کھڑے ہوکر بات کرنے کی نوبت پیش نہ آتی، میں ملک بھر میں کرکٹ کی بہتری کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا، اب پی سی بی کے نئے سسٹم کو بھی ایک سال تک دیکھنا چاہیے۔ اس دوران تمام خوبیاں اور خامیاں سامنے آجائیں گی، انھوں نے کہا کہ اگر کوالیفائنگ راﺅنڈ کھیلنا ضروری ہے تو پھر تمام ٹیموں کوکھلانا چاہیے تاکہ اچھی ٹیمیں ہی آگے جا سکیں، کوالٹی کرکٹ رکھنی ہے توکوئی اورفارمیٹ لایا جائے، ہم نے اتنی کرکٹ کھیلی اور بہت سسٹم دیکھے لیکن جیسا اب ہورہا ہے ایسا نہیں دیکھا ، راشد لطیف نے کہا کہ ماضی میں ہمیشہ سے کراچی اورلاہورکی 2،2 ٹیمیں رہی ہیں، بہترہوگاکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اسپانسرشپ لاکر فرسٹ کلاس کرکٹرزکوپیسے دیے جائیں، ان کے لیے بہت کم آواز اٹھتی ہے، انٹرنیشنل کرکٹ میں بہترکارکردگی کے لیے ڈومیسٹک مقابلوںکو ترجیح دینے کی ضرورت ہے، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ڈومیسٹک کرکٹ ہم سے بہتر ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ پی سی بی میں محض ایک شخص زیادہ بااختیار ہے،پی سی بی کے گورننگ بورڈ میں موجود لوگوں نے کرکٹ نہیں کھیلی، وہ کھیل کی سمجھ سے عاری ہونے کے سبب غلطیاں کرتے ہیں،کرکٹ کے خلاف فیصلے کیے جارہے ہیں ، ایسے افراد کی موجودگی میں کھیل مزید تباہی کی جانب جائے گا، انھوں نے کہا کہ کے سی سی اے کو اپنے کیے کی سزا بھگتنا پڑے گی اور اس کی سزا کراچی کے کرکٹرز کو ملے گی، اس معاملے پرلاہور کے اسٹینڈ لینے سے بھی کچھ فرق نہیں پڑے گا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…