پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

بالآخرصدر عارف علوی نے بلیغ الرحمان کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دیدی

datetime 30  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور (این این آئی)صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے محمد بلیغ الرحمان کی بطور گورنر پنجاب تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے یہ منظوری وزیراعظم کے مشورے پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 101 (1) اور آرٹیکل 101 (5) کے

ساتھ ساتھ آرٹیکل 48 (1) کے تحت دی۔واضح رہے کہ 7 مئی کو وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر پاکستان مسلم لیگ (ن )سے تعلق رکھنے والے بلیغ الرحمن کا نام گورنر پنجاب کے لیے صدر مملکت کو ارسال کیا گیا تھا، تاہم صدر مملکت نے وزیراعظم کی ارسال کی گئی سمری کو مسترد کر دیا تھا۔سمری مسترد کرنے وقت صدر مملکت نے موقف دیا تھا کہ عمر سرفراز چیمہ اب بھی گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز ہیں، نئی تقرری کا کوئی جواز نہیں،آئین کے آرٹیکل 101 (2) کے تحت گورنر صدر کی خوشنودی تک عہدے پر فائز رہے گا، موجودہ ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ موجودہ گورنر اپنے عہدے پر برقرار رہیں۔دوسر ی جانب گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے حلف اٹھانے کے بعد صوبائی کابینہ بغیر کسی تاخیر کے حلف اٹھائے گی ۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے کابینہ کے اراکین او ران کے محکموں کے نام فائنل کر لئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ دو مراحل میں حلف اٹھائے گی ۔ ذرائع کے مطابق سردار اویس لغاری کو محکمہ بلدیات،ملک محمد احمد خا ن کو وزیر قانون،رانا مشہود احمد خان کو وزیر تعلیم، مجتبیٰ شجاع الرحمان کو وزیر خزانہ ،خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق صحت کے محکموں کے قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…