پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان نے اپنے دوست کے ذریعے آصف زرداری کی منت کروائی، لانگ مارچ سے پہلے نواز شریف کی منتیں شروع کردی تھیں، مریم نواز کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 28  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولپور (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو سب سے بڑا فتہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ملک کو بیرونی خطرہ ، اندرونی انتشار اور فتنے کا خطرہ ہے ،عمران خان نے اپنے دوست کے ذریعے آصف زرداری کی منت کروائی، لانگ مارچ سے پہلے نواز شریف کی منتیں شروع کردی تھیں،

انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق پنجاب کے کسی شہر میں پی ٹی آئی کا 200 سے زیادہ بندہ باہر نہیں نکلا،نمبر بدل گیا ہے، اس لیے لانگ مارچ ناکام ہونے پر عمران خان سپریم کورٹ کو آواز دے رہا ہے،سپریم کورٹ کو غیر جانبدار رہنا ہوگا،پاکستان اپنی حفاظت کر نا جانتا ہے ،یوم تکبیر کا مطلب ہے پاکستان کا کوئی دشمن میلی آنکھ سے دیکھ بھی نہیں سکتا ہے،جس لیڈر نے 5 ارب ڈالر کی امداد ٹھکرا کر کہا ایبسلوٹلی ناٹ اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، اس لیڈر کا نام نواز شریف ہے،نواز شریف نے کوئی جھوٹا خط نہیں لہرایا، کسی سازش کا ڈراما نہیں کیا، کوئی رونا دھونا نہیں کیا، دھمکیوں کے باوجود بلوچستان میں چاغی کے پہاڑوں میں پہنچا اور نعرہ تکبیر کا نعرہ لگا،نواز شریف اور شہباز شریف چند مہینوں میں پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ ہفتہ کو یہا ں جلسے سے پنی تقریر کا شعر سے آغاز کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں چلی آتی ہوں اتنی دور سے، کچھ تو نسبت ہے بہاولپور سے۔مریم نواز نے یوم تکبیر کی مبارک باد دی اور کہا کہ پاکستان اپنی حفاظت کرنا جانتا ہے، یوم تکبیر کا مطلب ہے کہ پاکستان کا کوئی دشمن میلی آنکھ سے دیکھ بھی نہیں سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر کا مطلب پاکستان کی سرحدیں ہمیشہ محفوظ اور دفاع مضبوط ہے، جس نے پوری دنیا کی دھمکیوں کو نظر انداز کرکے بھارت کے مقابلے میں 6 ایٹمی دھماکے کے اس کا نام نواز شریف ہے۔

انہوں نے کہاکہ جس لیڈر نے 5 ارب ڈالر کی امداد ٹھکرا کر کہا ایبسلوٹلی ناٹ اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، اس لیڈر کا نام نواز شریف ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف، پاک افواج، پاکستان کے سائنس دانوں، اٹامک انرجی کمیشن، ذوالفقار علی بھٹو اور جس جس نے کردار ادا کیا ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔نائب صدر مسلم لیگ نے کہا کہ جب نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرنے کا فیصلہ کیا تو کس کس ملک نے دھمکی اور لالچ نہیں دی اور

کس کس نے یہ نہیں کہا کہ اگر ایٹمی دھماکے کروگے تو دنیا تمہار دھماکا کردے گی، تمہیں پتھر کے زمانے میں بھیج دیا جائیگا لیکن نواز شریف نے مادر وطن کی خاطر، اپنے وطن کی حفاظت کی خاطر کہا کہ جو کرنا ہے کر لو میں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر دم لوں گا۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے کوئی جھوٹا خط نہیں لہرایا، کسی سازش کا ڈراما نہیں کیا، کوئی رونا دھونا نہیں کیا، دھمکیوں کے باوجود بلوچستان میں چاغی کے پہاڑوں میں پہنچا

اور نعرہ تکبیر کا نعرہ لگا۔انہوں نے کہا کہ یہ ہوتی ہے خودداری اور آزادی کہ آپ نے اپنے ملک کو اتنی بڑی طاقت بنادیا، اس کے بعد کیا کچھ ہوا، کارگل کی جنگ اور بہت کچھ ہوا لیکن پاکستان کے کسی دشمن کو جرات نہیں ہوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھ سکے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے صرف ایٹمی دھماکے نہیں کیے بلکہ میزائل پروگرام، جے ایف تھنڈر اور اپنے ملک کی سرحدوں کو محفوظ صرف اپنی مٹی سے محبت کرنے والا

کرسکتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کو آج کوئی بیرونی خطرہ نہیں ہے، پاکستان کوئی سیکیورٹی کا خدشہ نہیں ہے بلکہ پاکستان کو اندرونی خطرہ ہے۔انہوںنے کہاکہ آج پاکستان کو خطرہ ہے تو انتشار، فتنے سے ہے، پاکستان کے سب سے بڑے انتشار اور فتنے کا نام عمران خان ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خطرہ ہے تو فتنہ اور فساد ہے جو پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتا۔مریم نواز نے کہا کہ پہلے منتیں کرکے اداوں کو سیاست میں گھسیٹتا

ہے پھر انہی اداروں کو گالیاں نکالتا ہے، ادارے اس کی سیاست سے دور رہیں،سپریم کورٹ کو غیر جانبدار رہنا ہوگا، کیا عدالتوں کا یہ کام رہ گیا ہے کہ اس کی مدد کو آئیں۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دوست کے ذریعے آصف زرداری کی منت کروائی، لانگ مارچ سے پہلے نواز شریف کی منتیں شروع کردی تھیں، انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق پنجاب کے کسی شہر میں پی ٹی آئی کا 200 سے زیادہ بندہ باہر نہیں نکلا۔رہنما ن لیگ ن کے

کہا کہ نواز شریف نے ملک کو روشنیاں دیں، نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے دور کیے، نواز شریف نے دہشت گردی سے نجات دلائی۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھنے کے سوا عمران خان نے قوم کو کچھ نہیں دیا، سوائے مہنگائی کے عمران خان نے پاکستان کو کچھ نہیں دیا۔مریم نواز نے کہا کہ تیاری نہ ہونے کی بات کرنے والے کی آگ لگانے، پولیس والوں پر گولیاں چلانے کی تیاری پوری تھی، شہید ہونے والے پی ٹی آئی کے دو کارکنوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتی ہوں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران اپنے بچوں سے کہیں، تاج برطانیہ کا طوق گلے سے اتار کر برٹش پاسپورٹ پھاڑ کر آئیں، اور لانگ مارچ کی قیادت کریں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف چند مہینوں میں پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے، انقلابی پولیس کے اور ڈنڈوں کے ڈر سے دبک کر گھروں میں نہیں بیٹھ جاتے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان کے خلاف سازش ہوئی تھی تو سازشیوں کی منت کیوں کی تھی؟ عمران خان نے جنوبی پنجاب والوں سے جھوٹا وعدہ کیا، حکومت میں آتے ہی جنوبی پنجاب کو بھول گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…