پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مریم نواز کا سپریم کورٹ کو ایک بار پھر مشورہ

datetime 28  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سپریم کورٹ پر زور دیا ہے کہ وہ موجودہ سیاسی کشمکش سے الگ رہے تاکہ موجودہ صورتحال میں اس کے جانبدار ہونے کا تاثر مضبوط نہ ہوسکے۔ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سلسلہ وار ٹوئٹس میں مریم نواز نے کہا کہ ’فتنہ خان جس سپریم کورٹ کو چند دن پہلے تک گالیاں دے رہا تھا آج اسی سپریم کورٹ کی آڑ لے کر اپنے انتشار کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’سپریم کورٹ کو چوکنا رہنا ہو گا اور اس سیاسی لڑائی سے خود کو الگ رکھنا ہو گا ورنہ جانبداری کا تاثر مضبوط ہو گا جو عدلیہ کے لیے بطور ادارہ نقصان دہ ہے‘۔ مریم نواز نے کہا تھا کہ ’فتنہ خان کی آئیں بائیں شائیں سوائے شرمندگی اور ناکامی کے اعتراف کے اور کچھ بھی نہیں، 30 لاکھ کے دعوے کے برعکس 20 ہزار بھی جمع نا کر سکنے پر بیچارے کی ذہنی حالت قابلِ رحم ہو گئی ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’عوام نے اس کو پہچان کر مسترد کر دیا ہے، انقلاب اپنا راستہ خود بناتا ہے، پولیس کے روکنے سے نہیں رکتا‘۔انہوں نے مزید کہا کہ جو انقلاب پولیس دیکھ کر دوڑ لگا دے اْسے ڈوب مرنا چاہیے، 30 لاکھ کے دعووں کے برعکس صرف 10 ہزار تماشائی تھے۔انہوں نے بظاہر صحافیوں کے کچھ سخت سوالات پر عمران خان کی جانب سے پریس کانفرنس اچانک ختم کیے جانے کے حوالے سے کہا ’کھسیانی بلی کے پاس نوچنے کو کھمبا تو ہوتا ہے، اس نیم پاگل شخص کے پاس تو وہ بھی نہیں، ایسی ذہنی حالت میں میڈیا سے دور رہنا بہتر ہے‘۔چیئرمین پی ٹی آئی کی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے ہمراہ پارٹی کے ایک جاں بحق ہونے والے کارکن کے اہل خانہ کی عیادت کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم نواز نے طنزیہ کہا کہ ’اس کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جو اس فتنہ کی فتنے بازی کا شکار ہوئے اور اس کے بلوائیوں اور مسلح جتھوں کے ہاتھوں اپنی جانیں گنوا بیٹھے،

ان کے گھروں میں جا کر ان کے لواحقین کے سامنے اپنے گناہ کا اعتراف کرنا چاہیے اور انْ سے معافی مانگنی چاہیے‘۔حدیبیہ کا لفظ درست طریقے سے نہ بولنے اور درود پڑھنے میں ناکامی پر عمران خان کی سرزنش کرتے ہوئے انہوں نے عمران خان کو ’اسلامی ٹچ‘ سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…