منگل‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2025 

کرپشن اوراختیارات کاناجائز استعمال،سابق وزیرمال15روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

datetime 19  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)پشاورکی احتساب عدالت نے کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار سابق وزیر مال سید مرید کاظم کو15روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا سابق وزیر کو پروٹیکٹیو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے کے بعد بدھ کے روز نیب کی خصوصی عدالت کے جج محمد ابراہیم خان کے رو برو پیش کیا گیا ۔قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوانے سابق صوبائی وزیر مال سید مرید کاظم کو محکمہ مال کے تین افسران سمیت پاک نیوی کے خاندانوں کےلئے مختص 1976کنال اراضی کی غیر قانونی منتقلی کے الزام میں 3اگست کو گرفتار کیا تھا جنہوں نے کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سال 2010 میں 182کنال زمین کو غیر قانونی طور پر اپنے رشتہ داروں اور محکمہ کے افسران کے نام کرلیا تھا جس سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچا ہے احتساب عدالت کی جانب سے ملزم کو 13اگست کوپروٹیکٹیو جوڈیشل ریمانڈ پر 6 دنوں کے لئے جوڈیشل لاک اپ منتقل کر دیا تھا۔ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم کو گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر فاضل عدالت نے ملزم کو 15روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…