جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

بابر اعظم ہائی کوالٹی پلیئر ہیں وہ اس وقت اپنی بلندی پر ہیں،دنیشن کارتک

datetime 27  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹر دنیش کارتک نے بابر اعظم سے متعلق پیشکوئی کی ہے کہ وہ تینوں فارمیٹ کے نمبر ون بیٹسمین ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کرکٹر بن سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دنیش کارتک نے آئی سی سی ریویو میں بابر اعظم کے نئی تاریخ رقم کرنے کے

بارے میں کہا کہ بابر اعظم سو فیصد تینوں فارمیٹ کے نمبر ون بیٹر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ہائی کوالٹی پلیئر ہیں وہ اس وقت اپنی بلندی پر ہیں، تینوں فارمیٹ میں وہ شاندار ہیں، ابھی ان کو کئی ٹیسٹ میچز ملنے والے ہیں۔دنیشن کارتک کے مطابق بابر اعظم میں پوٹینشل ہے میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں، بابر ٹیسٹ کے فیبلوس فائیو میں شامل ہونے کی تمام صلاحیتیں رکھتے ہیں۔بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اسپیشل پلیئر ہیں ان کا توازن اور بال کو مارنا اچھا ہے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اس وقت ٹیسٹ میں پانچویں جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں پہلے نمبر پر ہیں۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ تاریخی ہوتا ہے ،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اس مرتبہ بھی بھارت کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلیں گے، ہمارے ہاتھ میں کوشش ہے، جو ہم بھارت کے خلاف کریں ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ تاریخی ہوتا ہے، پوری دنیا پاک بھارت میچ کو دیکھتی ہے، بھارت کے خلاف میچ سے ہم بھی بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔ایک انٹرویومیں تینوں فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اس مرتبہ بھی بھارت کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلیں گے، ہمارے ہاتھ میں کوشش ہے، جو ہم بھارت کے خلاف کریں گے۔

رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا، 23 اکتوبر کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان بڑا ٹاکرا تاریخی میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں ہوگا۔گزشتہ برس دبئی میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ پاکستان نے

بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر آئوٹ کلاس کیا تھا۔کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اچھا کھیلنے کا یقین ہے، کنڈیشنز مختلف ضرور ہیں، لیکن پاکستان کے لیے مشکل نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کی کنڈیشنز کو جانتا ہے کہ وہاں کیسی کرکٹ کھیلنی ہے اور کیسے کامیاب ہونا ہے۔قومی کپتان نے کہا کہ ہم نے آسٹریلیا میں پازیٹو کرکٹ کھیلنا ہے،

اس پر کام ہو رہا ہے، دبئی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مختلف کرکٹ کھیلنے کے عزم کے ساتھ گئے، سب ٹیمیں مقابلے کے آتی ہیں، ہم بھی مقابلے کے یقین کے ساتھ گئے،

ہمارا بس یہ تھا کہ مقابلہ کرنا ہے، مختلف اور پازیٹو کرکٹ کھیلنا ہے۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اچھا کھیلنے کا یقین ہونا چاہیے، نتائج بھی مل جاتے ہیں، دبئی میں مختلف اور پازیٹو کرکٹ کھیلی سب نے سراہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…