آئی ایم ایف کی ایما پر پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، تہلکہ خیز دعویٰ
لاہور(این این آئی )تاجر رہنما خادم حسین نے پٹرولیم مصنوعات میں30روپے فی لیٹر اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ہوشربا اضافہ سے ٹرانسپورٹیشن اخراجات بڑھ جائیں
اورفیول ایڈجسٹمنٹ چارج کی مد میں بجلی مزید مہنگی ہو گی اس لیے پٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔
ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہآئی ایم ایف پروگرام خوشحالی کی بجائے ملک میں بدحالی لارہا ہے
شرائط پر عملدرآمد کیلئے عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے جس سے ملک میں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے جس سے صنعتی و تجارتی شعبہ بھی متاثر ہورہا ہے ۔
اس لیے برآمدات میں اضافہ کیلئے اقدامات اٹھا کر زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کیا جائے،نیز ڈالر میں بے ہنگم اضافہ کو روکا جائے اور آئی ایم ایف پروگرام کوہمیشہ کیلیء خیرباد کہہ دیا جائے یہی ملکی مفادات میں ہے۔