جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

پی ٹی آئی نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کو مسترد کر دیا

datetime 27  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سابق وفاقی وزیر حماداظہر نے کہا ہے کہ حکومت نے بیرونی آقا کو خوش کرنے کیلئے روس سے سستا تیل نہیں خریدا، بھارت نے روس سے سستا تیل خریدکر اپنے عوام کیلئے قیمت کم کی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں حماداظہر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے

اپریل میں روس سے پہلی کارگوز خریدنے کا ہدف کیا تھا اس حکومت نے روس سے اس معاملے پربات چیت ختم کردی۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آئی ایم ایف کی خواہش پر بے تحاشا اضافہ کیا گیا، قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کی مشکلات مزیدبڑھیں گی اب بجلی کی قیمت میں بھی مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کایہ طوفان تھم جاتا اگر روس سے ہمیں سستا تیل لینے دیا جاتا تحریک انصاف اس اضافے کو مسترد کرتی ہے۔سابق وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں حکومت نے ظلم کی انتہا کر دی حکومت غریب عوام کاخون چوس رہی ہے نااہل حکمرانوں نے اپنی نااہلی کا تمام بوجھ غریب عوام پرڈال دیاہے۔شفقت محمود نے کہا کہ ظالم حکمران اپنی چوری کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں جعلی حکمران غریب عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے حکمرانوں کوعوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔فیصل واوڈا نے ٹوئٹ میں کہا کہ اب پتا چلا ان کرداروں کوامپورٹڈحکومت صرف کرپشن کرناجانتی ہے ڈیڑھ ماہ میں ملک کابھٹہ بٹھا دیا گیا ،ریکارڈکاحصہ بنالیں جلد پیٹرول 200روپے سے زائدفی لیٹر اور ڈالر 225سے اوپر کا ہو گا امپورٹڈ نے معاشی تباہی پھیر دی اس ظلم کا قوم کو کون حساب دے گا؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…