قاہرہ(این این آئی)کمر توڑ مہنگائی کے تباہ کن اثرات ہر شعبہ زندگی پر مرتب ہو رہے ہیں۔ مصرمیں 90 سال سے شائع ہونے والے ایک مقبول شوبز میگزین کی انتظامیہ بھی مہنگائی سے تنگ آکر میگزین کی اشاعت روکنے پرمجبور ہوگئی ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق مصرسے باقاعدگی کے ساتھ شائع ہونے والے ہفتہ وارمیگزین کی انتظامیہ نے کہاکہ یہ میگزین نوے سال پہلے جاری کیا گیا اور اس کے بعد یہ مسلسل شائع ہوتا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ہم پرنٹنگ پریس کے بگڑتے حالات اور پرنٹنگ کے زیادہ اخراجات کی وجہ سے مصر کا قدیم ترین آرٹ میگزین بند کر رہے ہیں۔ یہ میگزین فن کے ستاروں کے لیے ایک بڑا خواب تھا جو اب ختم ہوجائے گا۔مصرمیں نیشنل پریس اتھارٹی نے فیصلہ کیا کہ 1932 میں قائم ہونے والے میگزین کی اشاعت روک دی جائے اوراس کو ایک دوسرے میگزین کے ساتھ ضم کر دیا جائے ۔ حوا میگزیندار الہلال فائونڈیشن کے تحت شائع ہوتا ہے اور اس کے ہر ایڈیشن کو آن لائن شائع کیا جاتا ہے۔میگزین نے اپنی پوری تاریخ میں جن مسائل کو اٹھایا ہے۔ اس میگزین میں مشہور فن کار مرحوم زکی تعلیمات کی جانب سے شوبز کی تعلیم کے لیے ایک انسٹیٹیوٹ کیقیام اور اس کے لیے ہونے والی جدو جہد پر بھی روشنی ڈالی۔اس انسٹی ٹیوٹ سے فارغ التحصیل ہونے والی فن کار زوزو حمدی الحکیم پہلی خاتون ہیں جنہیں میگزین کے سرورق پر جگہ ملی۔