بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اتحادی حکومت نے عمران خان کے 6 دن کے الٹی میٹم کو نظرانداز کر دیا،وزیراعظم کی قیادت میں بڑا فیصلہ

datetime 27  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اتحادی حکومت نے اگست 2023 تک آئینی مدت مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادیوں کو یقین دلایا ہے کہ کوئی غیریقینی نہیں ہے ہم مدت مکمل کریں گے ،ڈی چوک پر کسی کو نہیں آنے دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اتحادیوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں حکومت نے اگست 2023 تک آئینی مدت مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے مذاکرات، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور دیگر امور پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیا۔اتحادیوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ غیریقینی صورتحال سے ملک کو نکالا جائے جس پر وزیراعظم نے یقین دلایا کہ سب کو بتادیں کوئی غیریقینی نہیں مدت مکمل کریں گے۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ دباؤ میں آکر کوئی انتخابات نہیں ہوں گے اور ڈی چوک پر بھی کسی کو دھرنا نہیں دینے دیں گے، عمران خان6 دن بعد آئیں اور مختص جگہ پراحتجاج کا شوق پورا کرلیں۔شہبازشریف نے امید دلایا کہ دسمبریاجنوری تک حکومتی پالیسیوں کے ثمرات سامنے آئیں گے ،وقت آگیا ہے تصادم کے بجائے ملک کیلئے کام کریں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ کسی جتھے کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، ماضی میں جو وقت ضائع ہوگیا مزید وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے،ملک کی معاشی صورتحال میں استحکام پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔اجلاس میں موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو پیکج بی آئی ایس پی اسکیم کے ذریعے رعایت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ٹارگیٹڈ سبسڈی میں موٹرسائیکل، رکشا اور 800 سی سی تک گاڑیوں کو ریلیف دیاجائیگا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ٹارگیٹڈ سبسڈی کے ذریعے سوا کروڑ لوگ مستفید ہوں گے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ٹارگیٹڈ سبسڈی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…