ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

حمزہ شہبازکوعہدے سے ہٹانے سے متعلق سماعت کا تحریری حکم جاری

datetime 26  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(ا ین این آئی ) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلی حمزہ شہبازکوعہدے سے ہٹانے سے متعلق سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

ہائیکورٹ کے تحریری حکم میں بتایا گیا کہ عدالت کا جواب جمع نہ کروانے پر حمزہ شہباز سمیت تمام فریقین پر 1 لاکھ روپے جرمانے عائد کیا گیا۔چیف سیکرٹری پنجاب کوجواب جمع نہ کروانے پر1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی پر بھی جواب جمع نہ کروانے پر1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔تحریری فیصلے میں بتایا گیا کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب پرجواب جمع نہ کروانے پر 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا اوراس جرمانے کی رقم 30مئی سے قبل لاہور ہائیکورٹ بار کے اکانٹ میں جمع کروائی جائے۔واضح رہے کہ لاہورہائی کورٹ نے حمزہ شہبازکو وزارت اعلی سے ہٹانے کی متفرق درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر سے 25 مئی کوجواب طلب کیا گیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ میں درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ آئین کے آرٹیکل63 اے کی تشریح سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ کا اطلاق ماضی سے ہوگا۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد حمزہ شہباز آئینی وزیراعلی نہیں رہے۔درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ عدالت حمزہ شہباز کو وزیراعلی پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…