اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)لال حویلی پر پولیس نےقبضہ کرلیا، سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا دعویٰ ۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ لال حویلی میں دوپہر 3 بجے آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرنا تھا۔
انھوں نے کہا کہ تمام رکاوٹیں عبور کرلی تھیں تاہم پولیس نے لال حویلی پر قبضہ کرلیا۔ شیخ رشید نے بتایا کہ پولیس اہلکار لال حویلی میں داخل ہوگئے ہیں اور 60 کارکنان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ دوسری جانب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 3 سے 5 دنوں میں اہم فیصلے ہو کر رہیں گے،نیوکلیئر ملک اور اس کی معیشت کو سازشیوں کے ہاتھوں تباہ کیا جارہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ڈرپوک بھگوڑے کبھی سعودیہ میں پنا لیتے ہیں،کبھی بیماری کے بھانے یہ لوگ لندن بھاگ جاتے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ عدالت میں فرد جرم عائد ہونی ہو تو ان کو چپ پڑ جاتی ہے،یہ لوگ فوج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اقتدار کیلئے جوتے چاٹتے ہیں،مطلب ہو تو پاؤں میں پڑ جاتے ہیں نہ ہو تو گلے پڑ جاتے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان بننے جا رہا ہے ،ایک قوم ہونے جارہی ہے،ایسے حالات پر فوج اور عدلیہ پر زمداری عائد ہوتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ نیوکلیئر ملک اور اس کی معیشت کو سازشیوں کے ہاتھوں تباہ کیا جارہا ہے۔ انہوںے کہاکہ لال حویلی کے راستے بند کئے گئے ہیں،لال حویلی اور اسلام آباد دفتر میں کہیں بار چھاپے مارے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ تحریک چوروں ، لٹیروں اور سازشیوں کو تباہ اور نست و نابود کرنے جارہی ہے