اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسران کے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار کیے جانے والے شخص کا نام صداقت حسین ہے جو شاہ پور سرگودھا کا رہائشی ہے جب کہ گرفتار شخص کی جانب سے جرم کا اعتراف بھی کیا جاچکا ہے۔اس حوالے سے سینئر صحافی حامد میر نے صداقت کا اعترافی ویڈیو پیغام ٹویٹر پر شیئر کیا، جس کی کیپشن میں انہوں لکھا کہ ’’نام تو صداقت حسین ہے لیکن موصوف سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بنا کرجھوٹ پھیلاتے رہے انہوں نے کچھ ریٹائرڈ فوجی افسران کے نام پر بھی اکاؤنٹ بنائے اور آخرکار پکڑے گئے اب آپ کو شک نہیں رہنا چاہئیے کہ سوشل میڈیا پر گالی گلوچ کرنے والے کون لوگ ہوتے ہیں؟۔
نام تو صداقت حسین ہے لیکن موصوف سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بنا کرجھوٹ پھیلاتے رہے انہوں نے کچھ ریٹائرڈ فوجی افسران کے نام پر بھی اکاؤنٹ بنائے اور آخرکار پکڑے گئے اب آپ کو شک نہیں رہنا چاہئیے کہ سوشل میڈیا پر گالی گلوچ کرنے والے کون لوگ ہوتے ہیں؟ pic.twitter.com/rcuZetwmBA
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) May 25, 2022