ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے ارب پتی شہزادہ الولید بن طلال نے مملکت کے خود مختاردولت فنڈ کے ساتھ اپنی سرمایہ کاری فرم کنگڈم ہولڈنگ کے 16.87 فی صد فنڈ فروخت کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کنگڈم ہولڈنگ نے اسٹاک ایکسچینج میں ایک بیان میں کہا کہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ2.42ڈالرفی حصص پر ساڑھے62 کروڑ حصص خرید کرے گا۔ان کی مجموعی مالیت1.51ارب ڈالربنتی ہے۔اتوار کی صبح سعودی عرب کے اسٹاک ایکسچینج تداول میں کاروبار کے آغاز میں اس کے حصص کی قیمتوں میں 88 فی صد اضافہ ہوا اور یہ 989 ریال ہوچکی تھی۔تداول ہی میں کنگڈم ہولڈنگ کے حصص کا لین ہوگا۔مملکت میں سب سے زیادہ تسلیم شدہ کاروباری شخصیات میں سے ایک شہزادہ الولید بن طلال اپنی کمپن کے 78.13 فی صد اکثریتی حصص اپنے پاس رکھیں گے۔دریں اثنا سرمایہ کارفرم نے ایک اور بیان میں کہا کہ اس کے ایک ایگزیکٹو ڈائریکٹرسرمد ذوق نے استعفا دے دیا ہے۔عبدالمجید احمدالحقبانی اب بورڈ میں ان کی جگہ نان ایگزیکٹوڈائریکٹر ہوں گے۔ لنکڈ ان کے مطابق الحقبانی اس وقت پی آئی ایف میں سینئرڈائریکٹر کے طورپر فرائض انجام دے رہے ہیں