منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

آزادی مارچ سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے لیے بڑی رکاوٹ حکومت کا اہم فیصلہ

datetime 23  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 25 مئی کو لانگ مارچ کو کامیاب ہونے سے روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے مختلف اقدامات پر مشاورت جاری ہے۔ اس سلسلے میں ابتدائی طور پر حکومت کی جانب سے اسلام آباد کے ریڈ زون کو کنٹینر لگا کر سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ریڈ زون جانے والے دیگر تمام راستوں کو بھی آج رات سے سیل کردیا جائے گا جبکہ صرف مارگلہ روڈ کو کھلا چھوڑا جائے گا۔ خیال رہے کہ ریڈ زون کی جانب ڈی چوک پہلے ہی کنٹینرز لگا کر سیل رکھا گیا ہے دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان 2014سے مسلسل انتشار کی سیاست کررہے ہیں، عمران خان کو ملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائیگی، ہم ملک کے بنیادی اور جمہوری حقوق پر یقین رکھتے ہیں، اگر عمران خان ملک میں آئین اور قانون کے مطابق کام کریں گے ۔ تو انہیں آزادی حاصل ہوگی ،اگر خلاف ورزی کی گئی تو آئین اور قانون اپنا راستہ لے گا ۔پیر کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیانہوں نے کہا کہ ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے اس قسم کی سیاست ناقابل برداشت ہے ۔ پاکستان میں آئینی اور جمہوری طریقے سے حکومت تبدیل کی گئی اگلے ہونے والے الیکشن کا فیصلہ موجودہ لیڈر شپ نے کرنا ہے وہ قوم کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کرے گی ۔ ابھی الیکشن کا فیصلہ نہیں کیا گیا احسن اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ چار سال کے باعث ملک میں بے یقینی کی صورتحال پیدا کی گئی ہے ۔

عمران خان کی عذاب حکومت کے باعث ملکی بدحالی کا شکار کے تاثرات کئی سالوں تک ہم پر رہیں گے ۔ عمران خان نے ملک کی معاشی صورتحال کو جوتباہ کیا اس سے ٹھیک کرنے میں کچھ وقت لگے گا ۔ ایسا نہیں ہوسکتا جنہوں نے چار سال ملک کی اینٹ سے اینٹ بجائی وہ چار ہفتوں کی حکومت سے حساب لیں گے ۔ اس کا حساب عمران خان اور اس کی کابینہ نے دینا ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ جب میں گوادر گیا تو مجھے پتہ چلا کہ چار سالوں سے گوادر بندرگاہ نے ٹریجنگ کی پروپوزل پڑی تھی اس پر وفاقی حکومت نے فنڈز جاری نہیں کئے ۔ آج گوادر بندرگاہ کی گہرائی گیارہ میٹر رہ گئی ہے ، جس کی وجہ سے اس کے اندر کوئی بڑا بحری جہاز لنگر انداز نہیں ہوسکتا ، کیا یہ سی پیک کو تباہ کرنے کیلئے جان بوجھ کر کیا گیا ہے ۔ کیونکہ سی پیک کے مین گوادر بندرگاہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔

چار سال وفاقی حکومت سے فنڈز مانگنے پر فنڈز کو جاری نہ کیاگیا ہم نے 2020تک صنعتی زون تیار کرنے تھے جبکہ اب 2022 ہوچکا ہے ابھی تک کوئی صنعتی زون تیار نہیں کیا گیا ۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی 460ارب روپے جاری منصوبے کیلئے مانگ رہی ہے ۔ اس کے بعد صرف 91ارب روپے دیا گیا ، کیا اس وجہ سے سفید ہاتھی نہیں بنیں گے ہمیں 900ارب کا ترقیاتی بجٹ ورثے میں 480ارب روپے ملا۔

پاکستان کا ہر ترقیاتی بجٹ کمزور پروجیکٹ بن چکا ہے ان تمام کا حساب عمران خان نے دینا ہے نئے پاکستان کی فلم ختم ہوگئی ہے اب آزادی پاکستان کی فلم شروع کردی ہے ، میں اعلان کرنا چاہتا ہو کہ جو ملک ایٹمی طاقت کی صلاحیت رکھتا ہو وہ غلام نہیں بن سکتا ، اس کی خود مختاری پر کوئی میلی آنکھ نہیں ڈال سکتا ۔ 28مئی قوم کو یاد دلائیگی کہ یہ وہ قوم ہے جو پوری دنیا کا دباؤ لیکر اپنی آزادی رائے اور خودمختاری کا فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔عمران خان ہمارے نوجوانوں کو نفسیاتی غلام بنا رہا ہے ۔ وہ سمجھتا ہے کہ پاکستان غلام قوم ہے ، وہ غلام نہیں بلکہ آزاد قوم ہے ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…