ہفتہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ٹانگوں کی وہ بیماری جس سے لاعلمی جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے

datetime 23  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انسانی جسم کے اعضا ء مختلف افعال انجام دیتے ہیں اور ہر عضو اپنی جگہ اہمیت کا حامل ہے جبکہ ہمارے پورے جسم کا بوجھ ٹانگوں اور پیروں پر ہوتا ہے لیکن اگر پیر اپنا کام کرنا بند کردیں تو انسان چلنے پھرنے کے قابل نہیں رہتا۔ ایک یا دونوں ٹانگوں کی شریانوں میں خون کے لوتھڑے بننا ایک پیچیدہ مسئلہ ہے، جسے ماہرینِ طب Deep Vein Thrombosis (ڈی وی ٹی)کہتے ہیں۔اس بیماری میں زیادہ تر ٹانگ کا نچلا حصّہ متاثر ہوتا ہے۔ ڈی وی ٹی کا شکار فرد کی شریانوں میں بننے والے بڑے لوتھڑے پھیپھڑوں کو خون کی فراہمی مکمل طور پر بند کرسکتے ہیں یا ان کی وجہ سے دورانِ خون میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے جس سے پھیپھڑے اپنے افعال انجام دینے میں ناکام ہو جاتے ہیں اور انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے۔ڈی وی ٹی کی علامات فوری طور پر ظاہر نہیں ہوتیں اور اس کا شکار افراد دیر سے ڈاکٹر تک پہنچتے ہیں۔
ایسی صورت میں ان کا علاج مشکل اور طویل ہو جاتا ہے۔ اس مرض کی عام علامات میں متاثرہ پیر پر ورم، جلد کی کم زوری، پیر کی ساخت میں فرق آجانا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پیر یا پنڈلی میں شدید درد محسوس ہونااور ڈی وی ٹی سے متاثرہ حصّے کی جلد کی رنگت سرخ ہو جانا بھی شامل ہیں۔اس کی عام علامات میں عملِ تنفس میں رکاوٹ، سینے میں درد، دل کی دھڑکن تیز ہونا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مریض کو کھانسی اور بلغم کے ساتھ خون بھی آنے لگتا ہے۔ طبی ماہرین کے نزدیک ڈی وی ٹی ایک انتہائی پیچیدہ مرض ہے، جس کا تعلق خون میں ہونے والی مختلف تبدیلیوں سے ہے۔
ستّر سال سے زائد عمر اور بلڈ ڈس آرڈر کا شکار افراد کی زندگی کو اس بیماری کی صورت میں خطرہ کئی گنا زیادہ ہوتا ہے۔ یہ مسئلہ گھنٹوں ایک ہی جگہ بیٹھے رہنے یا پیروں کو حرکت نہ دینے سے بھی پیدا ہوسکتا ہے۔ خصوصاً کسی بیماری کے علاج کی غرض سے سرجری کے بعد مریض کے پیروں کو وقفے وقفے سے حرکت دینی چاہیے۔ اس سلسلے میں معالج کی ہدایت پر عمل کرنا ضروری ہے۔ –

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…