لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے25 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کی خالی
نشستوں پر 14 اضلاع میں 20 جنرل اور 2اقلیتی حلقوں میں ضمنی انتخابات کرانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں ،روزنامہ جنگ میں مقصود اعوان کی خبر کے مطابق ضمنی الیکشن 14اضلاع میں ہونگے الیکشن کمیشن نے افسران کو الرٹ کردیا اگلے ہفتے شیڈول متوقع ہے،منحرف اراکین کےضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کا معاملہ عدالتی فیصلے سے مشروط ہو گاجبکہ مخصوص نشستوں پر ڈی سیٹ ہونے والی تین ممبران عائشہ نواز، ساجدہ یوسف اور عظمیٰ کاردار کی خالی نشستیں ضمنی انتخابات کے نتائج کی روشنی میں پُر کی جائیں گی صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر چودہ اضلاع کے الیکشن کمیشن افسران کو ضمنی انتخابات کرانے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق الیکشن شیڈول کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔