منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کا ایک اور اعزاز لالہ موسیٰ کے چوہدری اختر زمان برطانوی ٹائون بولٹن کے پہلے ایشیائی مسلمان میئر منتخب

datetime 22  مئی‬‮  2022 |

بولٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) بولٹن کی سیاسی تاریخ کے پہلے پاکستانی نژاد کونسلر چوہدری اختر زمان نے نئے میئر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔بولٹن برطانیہ کا سب سے بڑا ٹائون ہے جس میں پہلی بار ایک مسلمان ایشیائی نے میئر بن کر تاریخ رقم کی اور میئر کا اعزازحاصل کیا۔ حلف برداری کی تقریب میں پاکستان قونصل جنرل مانچسٹر طارق وزیر اور پاکستان سے آئے ہوئے چوہدری

محمد زمان جاتریا ایڈووکیٹ سابق بار ایسوسی ایشن کھاریاں کی خصوصی شرکت کے علاوہ مقامی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ کونسلر چوہدری اختر زمان کا آبائی تعلق جاتریا تحصیل کھاریاں ضلع گجرات سے ہے وہ 1985ء کی دہائی میں برطانیہ آئے ابتدائی طور پر مقامی سطح پر محنت مزدوری کے ساتھ ساتھ تعلیم حاصل کرنے کا بھی شوق تھا جس کے نتیجے میں انہوں نےسب سے پہلے بولٹن کالج سے ایڈوانز انگلش لینگوئج کا کورس کیا۔ 1991ء میں بولٹن یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی 1995ء میں نیبرہڈ کے تحت چلنے والے منصوبوں میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹ آفیسر کے طور پر کام کیا۔ 1998ء میں پہلے پاکستان نژاد مجسٹریٹ بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ ان کا تعلق ایک سیاسی گھرانے سے ہے جس کے باعث انہیں بچپن ہی سے سیاست کا شوق تھا وہ اپنے حلقے کے لوگوں کا بڑا احساس رکھتے تھے کسی بھی مشکل وقت میں ان کا بڑھ چڑھ کر ساتھ دیتے تھے اس طرح ان کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہوتا چلا گیا انہیں اس بات کااندازہ نہیں تھا کہ کس قدر انہیں عوامی پذیرائی ملے گی۔

حلقے کے عوام کے بار بار اصرار پر انہوں نے1994ء میں لیبر پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیارکی اور عملی طور پر سیاسی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا۔ اس سال وہ ساتویں مرتبہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے میئر منتخب ہوگئے۔ ان کی اس شاندار کامیابی پر نہ صرف برطانیہ بلکہ پاکستان سے بھی ان کے عزیزو اقارب اور دوست احباب کے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے ہیں جبکہ نو منتخب میئر کی رہائش گاہ پر بھی مبارکباد دینے کاسلسلہ جاری ہے۔

نومنتخب میئر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بحیثیت میئر تمام کمیونٹیز کے درمیان اتحادو اتفاق کی فضا کوقائم رکھتے ہوئے دونوں تہذیبوں کے تعلقات مستحکم اور مزید قریب کریں گے اور کوشش کریں گے کہ تمام کے ساتھ بہتر ریلشن شپ قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مقامی چیرٹی بولٹن، ہاسپس، فورٹ ہالس، بولٹن ونڈرس اور گرل گائنڈنگ کیلئے کام کرتے ہوئے اس کی بھرپور سپورٹ کریں گے۔ اس موقع پر بولٹن کے مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی رہنمائوں نے نومنتخب میئر چوہدری اختر زمان کو مبارکباددیتے ہوئے اسے پاکستان کمیونٹی کیلئے فخر قراردیا اور کہا کہ کمیونٹی کے اندر اتحاد و اتفاق کی فضاہو تو ایسی کئی کامیابیاں ہمارے قدم چومیں گی۔ انہوں نے کہا یہ پہلا موقع ہے کہ بولٹن کونسل میں ایک پاکستانی کو میئر بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…