منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

شہباز تاثیر کی اہلیہ و ماڈل نیہا راجپوت نے ماں بننے کے بعد پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی

datetime 21  مئی‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی)سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی اہلیہ و ماڈل نیہا راجپوت نے ماں بننے کے بعد پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔نیہا راجپوت نے انسٹاگرام پر اپنے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں جوکہ اْنہوں نے دورانِ حمل کروایا تھا۔ماڈل نے اپنی

پوسٹ کو ایک طویل کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ‘میں اور شہباز ہمارے خاندان کے نئے رکن ‘شاویز علی تاثیر’ کو دنیا سے متعارف کروا کر بہت خوش قسمت محسوس کر رہے ہیں۔’اْنہوں نے بیٹے کی پیدائش پر اللہ تعالیٰ کا شْکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ہم اپنی خوشیوں کے لیے ہمیشہ اللہ کے شْکر گزار ہیں اور اپنے چھوٹے کے ساتھ زندگی کے قیمتی لمحات سے لطف اندوز ہونے میں بہت مصروف ہیں’۔ماں بننے کے احساس کے بارے میں نیہا راجپوت نے لکھا کہ ‘ماں بننے سے میری زندگی بدل گئی ہے اور میں ہر روز بہت شکر گزار محسوس کرتی ہوں’۔نیہا راجپوت نے لکھا کہ ‘ان ننھے ہاتھوں کا میری انگلی پکڑنا، میرے لیے دْنیا کی سب سے خاص اور قیمتی خوشی لگ رہی ہے’۔ماڈل نے لکھا کہ ‘بے خواب راتیں اور زبردست جذبات نے مجھے یہ سکھایا کہ کس طرح صبر کرنا ہے’۔آخر میں اْنہوں نے نیک تمناؤں کے لیے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ‘وہ بہت جلد اپنے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کریں گی’۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…