ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

گزشتہ رات عمران خان کی گرفتاری کا بھی پلان تھا اور ۔۔۔ غریدہ فاروقی نے بڑا دعویٰ کر دیا 

datetime 21  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)شیریں مزاری کی گرفتاری کے بعد سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے بھی میدان میں آتے ہوئے پیغام جاری کیا اور کہا کہ ”گزشتہ رات عمران خان کی گرفتاری کی بھی تیاری تھی۔ شیریں مزاری کے بعدپی ٹی آئی کی مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

عمران خان تاحال پشاور میں موجود ہیں۔دیکھنا یہ ہے کہ اپنی اہم لیڈر کی گرفتاری کے بعد کیا عمران خان فوراً اسلام آباد پہنچتے ہیں اور اپنے گرفتار رہنماوں کیساتھ کھڑے ہو کر لڑتے ہیں“۔اس سے قبل اینٹی کرپشن پنجاب نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے شیریں مزاری  کو گرفتار کیا جس کے بعد انہیں تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیاہے ، ان کی گرفتاری کی خبر ملتے ہی پی ٹی آئی رہنماﺅں نے کارکنوں تھانے کے باہر پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے ۔یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو دھمکی ملنے پر اسلام آباد میں بنی گالہ کے اطراف رات گئے سرچ آپریشن کیا گیا۔پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سرچ آپریشن کیا جبکہ پولیس کی آمد پر بنی گالہ کے قریب خیموں میں موجود پی ٹی آئی کارکن باہر نکل آئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔کچھ دیر سرچ آپریشن کے بعد پولیس بنی گالہ پاکستان چوک سے واپس چلی گئی ،رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بنی گالہ کے باہر موجود ہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…