اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

سیالکوٹ میں چرچ کے علاوہ کہیں جگہ نہیں ملی؟ مریم نواز کی پی ٹی آئی پر شدید تنقید

datetime 14  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نائب صدر مریم نواز نے تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے کہاہے کہ اپنی بے مقصد کی سیاست اور فتنے بازی کہیں اور جا کر کرو،اس کیلئے پورے سیالکوٹ میں چرچ کے علاوہ اور کہیں جگہ نہیں ملی ؟۔ ٹوئٹر مریم نواز نے مسیحی برادری کی جانب سے لگائے گئے احتجاجی بینرز کی تصویر شیئرکرتے ہوئے کہاکہ

حکومت کی اولین ذمے داری،پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق کی رکھوالی ہے،کئی دنوں سے مسیحی برادری اس بات پر سراپا احتجاج ہے کہ چرچ کی گراونڈ میں جلسہ انکی عبادت گاہ کی توہین ہے۔ انہوںنے کہاکہ جلسہ کرنا تمہارا حق ہے، مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نا تمہارا حق ہے نا تمہیں اس کی اجازت ہوگی۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی جماعت مسیحی برادری کے مذہبی جذبات کا احترام کریں، نالائق، نااہل، فاشسٹ، کرپٹ اور چوروں کو عوام جلسے کیلئے جگہ نہیں دینا چاہتے تو اس میں حکومت کہاں سے آگئی؟ اگر عوام انہیں جلسے کے لئے نجی ملکیتی جگہ دینے کو تیار نہیں تو اس میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کیا قصور ہے؟ عمران نیازی چاہتے ہیں کہ رانا ثنا اللہ زور زبردستی نجی ملکیت پر جلسے کا بندوبست کرائیں، عوام عمران خان کے غلام نہیں، حکومت قانون کے تحت وہ جگہ عمران نیازی کو جلسے کیلئے نہیں دے سکتی جو نجی ملکیت ہے۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری اپنی جگہ جلسے کیلئے دینے کو تیار نہیں کیونکہ یہ جگہ عبادت کے لئے مختص ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان مسیحی برادری کا احترام کریں، غنڈہ گردی نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی کمیونٹی سراپا احتجاج ہے، حکومت ان کے احتجاج کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی مذہبی منافرت پھیلا کر اسی جگہ کیوں جلسہ کرنے پر بضد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو گورنمنٹ مرے کالج گرائونڈ اور اسپورٹس جمنازیم پسرور پر جلسہ کرنے کی تجویز کیوں قبول نہیں؟ اس کا صاف مطلب ہے کہ عمران نیازی صرف ڈرامہ کرنا چاہتے ہیں، ان کا مقصد صرف تماشا لگانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم اور غیر مسلم مذہبی قائدین عمران نیازی کو سمجھائیں کہ مسیحی برادری کے جذبات کا احترام کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…