لاہور(نیوزڈیسک)لاہورمیں مادہ جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی سے گوشت مہنگا ہو گیا۔ اس صورتحال کے باعث گاہک پریشان ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری طور پر بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت 525 روپے مقرر ہے، نئی صورتحال کے بعد بکرے کا گوشت 750روپے کلو تک فروخت ہونے لگا، جبکہ بڑے جانور کی سرکاری فی کلو قیمت 250 روپے مقرر ہے، اب گائے اور بھینس کا گوشت 500سے 550 روپے تک فروخت ہونے لگا ہے۔گوشت فروشوں کا کہنا ہے کہ مہنگے مویشی خریدکر سستا گوشت فروخت نہیں کر سکتے، جبکہ سیکرٹری لائیو اسٹاک کا کہنا ہے کہ مہنگا گوشت فروخت کرنےوالوں کےچالان کیےجارہےہیں۔