پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مریم نواز نے اپنی پارٹی کو فوری انتخابات کرانے کا مشورہ دے دیا

datetime 12  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی پارٹی کی قیادت سے کہتی ہوں کہ عمران کی ناکامیوں کا ٹوکرا اٹھانے کی بجائے فی الفور انتخابات میں جایا جائے ،عمران خان کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے ملک کو گھمبیر مسائل سے نکالنے کے لیے نواز لیگ کو دوتہائی اکثریت دی جائے موجودہ حکومت مخلوط حکومت ہے نواز لیگ اکیلے مشکل فیصلہ نہیں کر سکتی

اس لیے ہمیں فوری انتخابات میں جانا چاہئے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انھوں نے یہ بھی کہا کہ نیب کیس کو جان بوجھ کو لٹکا رہا ہے اگر اپ کے پاس میرے خلاف ثبوت نہیں تو عدلیہ نیب کی اس زیادتی کا نوٹس لینیب کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں میرے خلاف ثبوت ہیں رو مجھے سزا دیں نیب تاخیر کر رہا ہے تو میرے بطور شہری حقوق متاثر ہو رہے ہیں نیب اگر ثبوت نہیں لاسکا تو اسے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے عمران خان کے پاس اپنی کارکردگی پر چار سیکنڈ بات نہیں کر سکتے آج عمران خان اپنی ہی لائی مہنگائی پر پریس کانفرنسیں کر رہے ہیں انھوں نے یہ بھی کہا کہ اپ نے ملک کی معیشت کو آئی سی یو میں پہنچا دیا اج اپ کو پریس کانفرنس کرتے شرم نہیںآتی آپ نے ڈالر کو 180 روپے پر پہنچا دیا معیشت تباہ کر دی آج آپ مہنگائی کی بات کس منہ سے کرتے ہیں چار ماہ کی ہماری حکومت پر آج آپ مہنگائی کا واویلا کر رہے ہیں ان سے پوچھو کہ ادویات اٹے کی قمیتیں کیوں بڑھی تو کہتا ہے عالمی سازش ہوگئی لوگ جانتے ہیں کہ معیشت کو کس نے تباہ کر دیا جس صوبے کو دیکھوں فرح خانوں سے بھری ہوئی ہیں حکومت جاتے ہی پتہ چلا کہ پنجاب عثمان بزدار نہیں فرح گوگی بنی گالا کی ملکہ عالیہ کے کہنے پر چلاتی تھیں عمران کہتے ہیں مجھے نکالا تو میں خطرناک ہو جاوں گا

عمران خان سیاسی شہید بننا بھی چاہے تو نہیں بن سکتا کیونکہ چار سال کارکردگی ان کا منہ چڑا رہی ہے عبوری حکومت بڑے فیصلے نہیں کر سکتی میں عوام سے کہتی ہوں الیکشن میں ہمیں دوتہائی اکثریت دیں تاکہ ہم ملک کی تقدیر بدل سکیں اگر فوج نے اپنے ائینی دائرے میں فیصلہ کیا تو یہ بہت اچھی بات ہیایک ہی شخص کو فوج کے ا?ئینی دائرے میں رہنے سے تکلیف کیونکہ اسے نقل کرنے کی عادت ہیپاکستان کی افواج کا سربراہ ایک قابل اور

شفاف کردار کا حامل شخص ہونا چاہیئے تاکہ فوج کو سلام پیش کیا جائیعوام نواز کو دو تہائی اکثریت دے تاکہ ملک کی تقدیر بدلیاگر افواج نے فیصلہ کیا کہ وہ سیاست کو خود سے دور رکھیں گیاس آئینی رول سے عمران خان کو اعتراض ہیاس شخص کو کھڑا ہونے کے لیے سہارا چاہییاداروں کو کونٹروورشل بنانا چاہتا ہیجیسے ہی عمران خان کی کرسی کھینچی اس کو میر جعفر میر صادق یاد گیا ملکی امن کے لیے افواج پاکستان کی قربانیاں ہیں فوجی سربراہ کو مکمل نیوٹرل ہونا چاہیے فوجی سربراہ کے نیوٹرل ہونا بہت ضروری ہیتاکہ عوام اور ادارے فوج کو سلیوٹ کریں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…