اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم الیکشن میں اصلاحات چاہتے ہیں، اسی لیے چار سال تک الیکشن کیلئے تحریک چلائی ہے،قوم نقالوں سے ہوشیار رہے،کشمیر اور پاکستان کی تقسیم کی بات کرنے کی کوشش کرنے والوں کو قوم تسلیم نہیں کرے گی،
کچھ چیزوں کو ٹھیک کرنا ہے اور پٹڑی پر لانا ہے، اس کے مواقع ہمیں طے کرنے ہوں گے ،جہاں پر فوج جانا چا رہی ہے ہم اس میں تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ قوم نقالوں سے ہوشیار رہے،کشمیر اور پاکستان کی تقسیم کی بات کرنے کی کوشش کرنے والوں کو قوم تسلیم نہیں کرے گی۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ کچھ چیزوں کو ٹھیک کرنا ہے اور پٹڑی پر لانا ہے، اس کے مواقع ہمیں طے کرنے ہوں گے ،جہاں پر فوج جانا چا رہی ہے ہم اس میں تعاون کرنے کو تیار ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایک آدمی اپنے مقام پر جانا چا رہا ہے جو اس کا آئینی مقام ہے، تو ہم کیوں اس میں رکاوٹ ڈالیں گے،وہ اپنے مقام پر جا رہا ہے تو وہ میر جعفر ہوگیا،جب تک وہ پشت پر تھا قوم اس پر شکایت کر رہی تھی، اعتراضات اور تحفظات تھے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں تضادات کا شکار نہیں ہونا ہے،ہمیں بالکل ایک ہی رائے پر جانا چاہیے اور اگر وہ اپنے مقام پر واپس جانا چاہتے ہیں تو ہم ان کے ساتھ تعاون کریں گے،اس میں رکاوٹ کا توسوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کشمیر تقسیم کرنے کی بات کی ہے۔ عمران خان نے پاکستان کو تقسیم کرنے کی بات کی ہے۔ اس نے اسلامی تنظیم کانفرنس کو تقسیم کرنے کی کوشش کی تھی، اس لحاظ سے عمران خان ملک میں افراتفری پھیلا رہے ہیں۔