پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

افواج پاکستان کیلئے اچھا ہے کہ کوئی اہل اور بے داغ شخص اس کا سربراہ بنے، مریم نواز

datetime 12  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک فوج کا سربراہ ایسا انسان ہونا چاہیے جو ہر قسم کی تنقید، شک و شبہ، اچھی شہرت کا حامل اور غلطیوں سے پاک ہو،افواج پاکستان نے آئینی حدود تک خود کو محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تو بڑی اچھی بات ہے اس کی تعریف کی جانی چاہیے ،جب تک ادارے اس کیساتھ تھے

اس وقت تک سب اچھے تھے اور جیسے ہی عمران خان کی کرسی کھسکی اور جب اس کو اگلے انتخابات ہمیشہ کیلئے جاتے ہوئے دکھے تو آج کوئی میر جعفر بن گیا اور کوئی میر صادق بن گیا ، پاکستان کے عوام کو بے وقوف نہیں ہیں ،جب سے کرسی ہلی تب سے نیب کے پاس کوئی جواب نہیں ،اگر میرے خلاف کوئی ثبوت ہے تو مجھے سزا دیں، مجھے ٹانگیں، نیب شواہد پیش کرنے میں ناکام ہے تو پھر میرے بنیادی حقوق کا تحفظ کریں،اگر نیب جھوٹی ثابت ہوئی اور اگر نیب سیاسی انجینئرنگ کررہی ہے تو پھر نیب کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے،جس انسان کے پاس چار سالہ اقتدار میں کارکردگی پر چار سیکنڈ بات کرنے کیلئے نہ ہو جس کا دامن کارکردگی سے خالی ہو تو پھر آپ کو سازش کی بھی ضرورت پڑتی ہے، مراسلے کی بھی ضرورت پڑتی ہے،جتنی بڑی سازش عمران خان کی شکل میں پاکستان کے ساتھ ہوئی ہے اتنا کوئی غیر ملکی سازش کا باپ بھی نہیں کر سکتا،عمران خان نے پاکستان کے دوست ممالک کو دشمنوں کی فہرست میں دھیل دیا تو وہ اس ملک کیلئے خطرناک نہیں ہوگا تو اور کیا ہوگا۔

سابق وزراء کہہ رہے ہیں ڈالر 190 کا ہوگیا تو آپ نے 105 روپے سے 189 تک ڈالر کو چار سالوں میں پہنچایا تو پہلے تو اس کا حساب دیں، نواز شریف، شہباز شریف میں ش بھی ہے اور ن بھی اور چھیچھڑوں کے خواب کبھی پورے نہیں ہونگے،ملک میں انتخابات تو ہونا ہیں اور انتخابات ہی حل ہیں ،قلیل مدت کے لیے آئی ہوئی مخلوط حکومت بڑے فیصلے نہیں کرسکتی۔

جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کے درمیان صحافی کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے بطور آرمی چیف تقرر کے سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ میں اس حوالے سے کیا کہہ سکتی ہوں تاہم پاکستان کے عوام اور افواج پاکستان کیلئے بھی اچھا ہے کہ کوئی اہل شخص جس پر کوئی داغ نہ ہو وہ افواج پاکستان کا سربراہ بنے گا تو فوج کو لوگ سلیوٹ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے پاک فوج کا ادارہ قابل احترام ہے،پوری قوم پاکستان کی حفاظت اور استحکام کیلئے افواج پاکستان کو دیکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ میری اپیل شروع ہوئے 10 مہینے ہو گئے اور نیب آج تک اس کیسز کو کھینچ رہا ہے اور کوئی ثبوت پیش نہیں کررہا،جب حالات اور نیب عمران خان کے کنٹرول میں تھے اور انہوں نے یہ سوچا کہ کیس میں گڑ بڑ کر سکتے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو مریم کی اپیل کا جلد فیصلہ کیا جائے۔

مریم نواز نے کہا کہ جب سے کرسی ہلی تب سے نیب کے پاس کوئی جواب نہیں ہے اور کبھی نیب کو کورونا ہو جاتا ہے۔بہت سادہ سی بات ہے کہ اگر ثبوت ہوتا تو 10 مہینے بڑا عرصہ ہوتا ہے آپ وہ شواہد ججوں کے سامنے رکھتے۔انہوں نے کہا کہ کبھی کورونا ہو جاتا ہے کبھی ایک وکیل بدل جاتا ہے کبھی دوسرا اور کبھی تیسرا وکیل بدل جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ سے درخواست کرتی ہوں کہ اگر نیب کے پاس شواہد نہیں ہیں اور نیب جان بوجھ کر کیس کو کھینچ رہا ہے تو بطور شہری میرے جو رائٹس ہیں ان کی خلاف ورزی نہ ہونے دی جائے، اگر میرے خلاف کوئی ثبوت ہے تو مجھے سزا دیں، مجھے ٹانگیں، نیب شواہد پیش کرنے میں ناکام ہے تو پھر میرے بنیادی حقوق کا تحفظ کریں اور اگر نیب جھوٹی ثابت ہوئی اور اگر نیب سیاسی انجینئرنگ کررہی ہے تو پھر نیب کو کٹھرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ میں عدلیہ سے درخواست کرنا چاہتی ہوں کہ زیادتی نوٹس لیں کیونکہ انصاف میں تاخیر کا مطلب انصاف نہ ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کسی کو بھی اجازت نہیں دونگی کہ مریم بنام اسٹیٹ کی آوازیں لگا کریںاور جب شواہد دکھانے کی بات آئے تو نیب پتلی گلی سے نکل جائے۔صحافی کے مہنگائی کے بے قابو جن کی بابت سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں بارہا کہہ چکی ہوں کہ جس انسان کے پاس چار سالہ اقتدار میں کارکردگی پر چار سیکنڈ بات کرنے کییلئے نہ ہو جس کا دامن کارکردگی سے خالی ہو۔

25 ہزار ارب کے قرضوں کا ریکارڈ عمران نے بنایا۔ اس کے باوجود ان کے پاس ایک اینٹ نہیں ہے دکھانے کے لیے جو انہوں نے پاکستان میں لگائی ہو۔ تو پھر آپ کو سازش کی بھی ضرورت پڑتی ہے، مراسلے کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔اور بات یہ ہے کہ جتنی بڑی سازش عمران خان کی شکل میں پاکستان کے ساتھ ہوئی ہے اتنا کوئی غیر ملکی سازش کا باپ بھی نہیں کر سکتا۔

پاکستان کے خلاف جو عمران خان کرچکا ہے۔مریم نواز نے کہاکہ آج مجھے محروم ڈاکٹر اسرار کی بات بھی یاد آرہی ہے، شہید حکیم سعید کی بات بھی یاد آہی ہے کہ جنہوں نے یہ بات 1990 کی دہائی میں کہہ دی تھی کہ عمران خان کو ملک کو خراب کرنے کے لیے تیار کیا جارہا ہے،مجھے آج یہ بات سمجھ آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ اگر اقتدار سے نکالا تو میں بہت زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا تو پاکستان کی عوام اچھی طرح جانتی ہے کہ جس انسان نے پاکستانی عوام سے اس کی روٹی چھین لی۔

اس کی چینی چھین لی، اس کی ادویات چھین لیں اس کی معیشت کو آئی سی یو میں پہنچا دیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پاکستان کے دوست ممالک کو دشمنوں کی فہرست میں دھیل دیا تو وہ اس ملک کے لیے خطرناک نہیں ہوگا تو اور کیا ہوگا۔میں یہ بات واضح کرنا چاہتی ہوں کہ ابھی 4 ہفتے پہلے تک عمران خان کے وزرا پریس کانفرنس کیا کرتے تھے کہ پوری دنیا میں مہنگائی ہے اب 4 ہفتوں بعد آپ کو مہنگائی نظر آنا شروع ہوگئی۔

آج جب آپ اپنی ہی لائی ہوئی مہنگائی کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہیں تو آپ کو یہ خیال نہیں آتا کہ جو لوگ آپ کو دیکھ رہے ہیں وہ آپ پر تھو تھو کرتے ہیں۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ چار سال میں آپ نے معیشت کو تباہ و برباد کیا،اس کی ذمہ داری آپ 4 ہفتے پہلی آئی حکومت پر ڈال رہے ہیں اور آپ کہہ رہے ہیں کہ ڈالر 190 کا ہوگیا تو آپ نے 105 روپے سے 189 تک ڈالر کو چار سالوں میں پہنچایا تو پہلے تو اس کا حساب دیں۔

انہوں نے کہاکہ تیل و ڈیزل کی قیمتوں نہیں بڑھائیں، آپ کو نظر آرہا تھا کہ آپ کی حکومت جارہی ہے، آپ نے ملک کو ڈیفالٹ کی طرف کھڑا کر دیا تو آپ کو پریس کانفرنس کرتے شرم نہیں آتی، اپنا چہرہ آئینے مین دیکھ کر پریس کانفرنس کیا کریں کہ وہ منافق کا چہرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اسٹاک مارکیٹ 55 ہزار پوائٹنس پر چھوڑ کر گیا تھا جب آپ کسی اناڑی کو لا کر بٹھاتے ہیں جب کرکٹ کے میدانوں سے اٹھا کر اقتدار میں بٹھا دیتے ہیں تو پھر وہ یہی کرے گا اس کو نہیں پتا کہ معیشت کس چیز کو نام ہے۔

عمران نے پاکستان کے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات کو جاتے جاتے جو آگ لگائی ہے اس کے کتنے برے اثرات پاکستان کی خارجہ پالیسی پر آئے ہونگے، اس کو دھوتے دھوتے ہمیں کئی سال لگ جائیں گے، 4 سال میں پاکستان کو 400 سال پیچھے دکھیل گیا۔انہوں نے کہا کہ اب مہنگائی کا چورن نہیں بکے گا۔مریم نواز نے کہا کہ میری اپنی جماعت کو سوچنا چاہیے کہ عمران خان کے گناہوں کے ٹوکرے کو اپنے سر پو نہیں اٹھانا چاہیے۔

اس کو عوام میں جانے دیں،یہ عوام میں جائے کیوں اس نے آٹے کو 30 روپے سے 80 روپے پر پہنچا دیا کیونکہ اس نے چینی کو 50 روپے سے 120 روپے پر اور ڈالر کو 105 سے 190 پر پہنچا دیا ہے۔ کیوں 55 ہزار پوانٹس کی مارکیٹ کو زمین بوس کردیا۔ کیوں ترقی کی شرح 6 فیصد پر تھی اس کو یہ زیر زمین لے گے اس کے جواب عمران خان کو دینے پڑیں گے،جب ادویات کا پوچھو تو کہتا ہے خط آگیا جب پوچھو مہنگائی کیوں ہوئی تو کہتا ہے کہ میرے خلاف سازش ہوئی ہے۔

ملک کو درپیش مسائل کا ذمہ دار عمران خان ہے،چور عمران خان ہے چور عمران خان کے وزرا ہیں، ان کے وزیر اطلاعات نے اپنے رشتے داروں کو لاکھوں روپے کی تنخواہ پر تقرر کیا تھا، بجلی چور، دوائی چور، آٹا چور عمران خان ہے۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی شعبہ اٹھا کر دیکھ لیں وہ شعبہ فرح خانوں سے بھرا ہوا ملے گا، ہمیں تو یہ کہا جاتا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دے گا بعد میں پتہ چلا کہ نوکریاں کروڑوں روپے لے کر فرح خان نے دیں۔

پنجاب کے عوام کو پتہ ہی نہیں چلا کہ ان کا صوبہ چار سال تک بزدار نہیں فرح خان چلاتی تھی۔ جس کے براہ راست تعلق بنی گالا میں ملکہ عالیہ سے ملتے تھے۔انہوںنے کہاکہ بدترین انتقام کے باوجود، بدترین دراڑ ڈالنے کے باوجود ن اور ش آج بھی اکٹھے ہیں اور رہیں گے ن بھی ش ہے اور ش بھی ن ہے، نواز شریف، شہباز شریف میں ش بھی ہے اور ن بھی۔ اور چھیچھڑوں کے خواب کبھی پورے نہیں ہونگے۔

انہوں نے کہاہک عمران خان جعلی ووٹوں سے آیا تھا لیکن ہم نے اسے آئینی طریقے سے بھیجا ہے۔ پاکستان کھائی میں جارہا تھا تو کیا پاکستان کو بچانا عوامی نمائندوں کا فرض نہیں ہے،اگر وہ الٹے بھی لٹک جائیں تو ان کا سیاسی مستقبل ختم ہے،پاکستان کی جان اس نحوست سے چھوٹ گئی لیکن اگر کوئی کوشش کرے گا کہ وہ شہید بننے تو چار سال کی کارکردگی اس کا منہ چڑا رہی ہوگی۔

مریم نواز نے کہا کہ انتخابات کی بات ہے ظاہر ہے ملک میں انتخابات تو ہونا ہیں اور انتخابات ہی حل ہیں کیونکہ قلیل مدت کے لیے آئی ہوئی مخلوط حکومت بڑے فیصلے نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ 2013 میں بھی پاکستان کو 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ والا پاکستان ملا تھا،وہ دہشت گردی زدہ پاکستان تھا اس میں بھی معیشت اور مہنگائی کا طوفان تھا لیکن دو تین سال میں نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کو ٹھیک کرکے دکھایا۔

لیکن اس میں وقت درکار ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فتنوں میں الجھنے کے بجائے جب بھی انتخابات ہوں دو تہائی اکثریت سے منتخب کریں تاکہ وہ پوری قوت سے ملک کی تقدیر بدل سکیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بڑی صاف کی بات ہے کہ افواج پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سیاست سے دور رہیں گے تو کسی تنازعے میں نہیں الجھیں گے۔

افواج پاکستان نے آئینی حدود تک خود کو محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تو یہ بڑی اچھی بات ہے اس کی تعریف کی جانی چاہیے کیونکہ اسی کے لیے سیاسی جماعتوں کی تگ و دو ہے۔انہوں نے کہا کہ آئینی رول سے صرف عمران خان کو ہی تکلیف ہے کیونکہ وہ بغیر مداخلت کے 10 سیٹیں بھی نہیں جیت سکتا۔ اس لئے یہ بات عمران خان کو سوٹ کرتی ہے کہ وہ اداروں کو بھی متنازع بنائے، اداروں کو بھی سیاست میں گھسیٹے ۔

مریم نواز نے کہا کہ جب تک ادارے اس کے ساتھ تھے اس وقت تک سب اچھے تھے اور جیسے ہی عمران خان کی کرسی کھسکی اور جب اس کو اگلے انتخابات ہمشیہ کے لیے جاتے ہوئے دکھے تو آج کوئی میر جعفر بن گیا اور کوئی میر صادق۔ پاکستان کے عوام کو بے وقوف نہیں ہیں انہیں سب معلوم ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…