بہاولپور (این این آئی)معروف میزبان و سیاستدان عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنا نام تبدیل کرلیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ کا اکاؤنٹ ’دانیہ عامر‘ کے نام سے تھا تاہم اب اْنہوں نے اپنا تبدیل کرلیا ہے۔اْنہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا نام تبدیل کرکے دانیہ ملک کردیا ہے۔دانیہ شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اب تک اْنہوں نے 36 پوسٹس کی ہیں جن میں اْن کی اپنی تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں۔اس کے علاوہ دانیہ شاہ نے اپنے اکاؤنٹ سے عامر لیاقت حسین کے ہمراہ اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں۔