نئی دہلی (این این آئی)سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ انہوں نے بھارت سے بیروزگار سلیبریٹی کرکٹر کی مدد کی درخواست کی تھی۔ امریکا میں سابق سفیر حسین حقانی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اوور سیز پاکستانیوں سے خطاب سے قبل کے ویڈیو کلپ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’کہا تھا نا! اداکار ہے۔ لائٹنگ وائٹنگ جانتا ہے لیکن معیشت، خارجہ پالیسی، آئین، قانون وغیرہ اس کے بس کی باتیں نہیں ہیں‘‘۔ اس ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ریحام خان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’میں نے بھارت سے بے روزگار سلیبریٹی کرکٹر کی مدد کرنے کی درخواست کی‘‘۔ریحام خان نے لکھا کہ میں ہمیشہ درست ہوں۔