اسلام آباد (این این آئی)صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اشتر اوصاف علی کی بطور اٹارنی جنرل پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔ پیر کوایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نیاٹارنی جنرل کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 100 (1) کے تحت وزیر اعظم کے مشورے پر کی۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان کا عہدہ خالد جاوید خان کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوا تھا۔