پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

جس بیساکھی پر عمران کی حکومت کھڑی تھی بے فیض ہوتے ہی نیچے آ گری، عمران خان کا آزادی مارچ گوگی بچاؤ مارچ ہے، مریم نواز

datetime 6  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فتح جنگ(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک تقرری کیا ہوئی عمران خان اندھا اور بہرا ہو گیا، ہم جانتے ہیں تمہاری آنکھیں اور کان نہیں تھا، وہ تمہارا ہاتھ تھا جس سے تم سیاسی مخالفین کے ہاتھ دبوچتے تھے، فارن فنڈنگ، کروڑوں، اربوں روپے ملازمین کے اکاؤنٹس میں منگوائے، عارف نقوی سے اس نے لاکھوں ڈالرلیے، غلط طریقے سے پیسے تم منگواؤ اور استعفیٰ الیکشن کمشنر دے۔

اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آپ کی عمران خان نحوست سے جان چھوٹ گئی۔ فتح جنگ نہیں اپنے گھرآئی ہوں، آپ کو خادم پاکستان دن رات کام کرنے والا وزیراعظم مبارک ہو۔مبارک ہو، اللہ نے عمران جیسی نحوست سے پاکستان کو آزاد کیا، نحوست آپ کا آٹا، چینی، بجلی کھا گئی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اپنی کرسی کی نہیں شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی تکلیف ہے، پی ٹی آئی چیئر مین اب اس تکلیف کی عادت ڈال لو، اب انشااللہ آنے والا دور نوازشریف، شہبازشریف کا ہے۔ ابھی شہبازشریف کوایک ماہ ہوا آٹا،چینی سستی ہوگئی۔ کبھی شہبازشریف کو چیری بلاسم، بوٹ پالش کرنے والا کہتا ہے، جس انسان نے ساری زندگی بوٹ پالش کیے ہوں اس کے علاوہ کچھ نہیں آتا، اتنے بڑے گھپلے کر کے گیا ہے، شہبازشریف اس کی نالائقی کی داستانیں سامنے لائے گا، خادم پاکستان فجر کی نماز کے بعد خدمت شروع کر دیتا ہے، عمران خان چارسال انتقام میں لگا رہا۔ ابھی شہبازشریف کوایک ماہ ہوا آٹا،چینی سستی ہوگئی۔ انہوں نے کہاکہ عثمان بزدار جیسی سوغات کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا گیا، انتقام پر لگا رہا وقت پر تیل نہیں منگوایا اور لوڈشیڈنگ ہوتی رہی۔ کیا بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی ہوئی؟ عمران خان کی نیچے سے کرسی کھسکی، اوپرسے دماغ کھسک گیا ہے، روز ٹی وی پر آ کر نئی، نئی کہانیاں سناتا ہے، کبھی کہتا ہے سازش ہو گئی،

اس خط کا وجود ہی نہیں تھا، میں نے تو کہا یہ باقی عمر خط دکھا، دکھا کر پیسے مانگا کرے گا، ہرروزنیا جھوٹ بولتا ہے، رات کو کہا پچھلے سال جولائی سے جانتا تھا میرے خلاف سازش ہو رہی ہے، رات کو خود ہی اپنے جھوٹ کا پول کھول دیا، کہتا رہا دعا مانگتا ہوں عدم اعتماد لاؤ، اب عدم اعتماد کامیاب ہو گئی تو رونا کس بات کا ہے۔مریم نواز نے جنرل فیض حمید کا نام لیے بغیر کہا کہ کل عمران خان نے سازش کا پتا اپنے ہی منہ سے سچ بول

دیا، کہتا ہے، انٹیلی جنس آفیسر میری آنکھ اور کان تھا، ہم جانتے ہیں تمہاری آنکھیں اور کان نہیں تھا، وہ تمہارا ہاتھ تھا جس سے تم سیاسی مخالفین کے ہاتھ دبوچتے تھے، ایک تقرری کیا ہوئی اس کی آنکھیں، کان بھی گئے، اندھا اور بہرا ہو گیا، وہ بیساکھیاں تھی اس کی۔ اس شخص سے بے فیض ہوا تو دھڑم سے حکومت زمین پر گر گئی، اب عوام کو کہتا ہے میرے ساتھ لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد چلو، وہ لانگ مارچ، آزادی مارچ نہیں ’گوگی بچاؤمارچ‘ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علیمہ باجی کی سلائی مشینوں کے قصے سنے ہیں، اپنی بہن کوبچانے کے لیے عمران نے کبھی بیان نہیں دیا، قوم کوانڈوں،مرغیوں کے پیچھے لگادیا۔ عوام سے پوچھتی ہوں بتاؤ توشہ خان کون ہے؟ سن لوعمران خان فتح جنگ کو بھی پتا ہے کون ہے توشہ خان، لوگوں کوبھاشن دیتا تھا سابق وزرائے اعظم گاڑیاں ساتھ لے گئے، پروٹوکول کے تحت ایک گاڑی سابق وزیراعظم کو ملتی ہے، پی ٹی آئی چیئر مین ایک بی ایم ڈبلیو گاڑی

ساتھ لے گیا، وزیراعظم ہاؤس فون کر کے کہتا ہے بی ایم ڈبلیو خراب ہو گئی دوسری گاڑی دیدو، نوازشریف، شاہدخاقان عباسی نے وزیراعظم ہاؤس سے جاتے ہوئے سرکاری گاڑی نہیں لیں، عمران خان 15 کروڑکی بی ایم ڈبلیولیکرچلتا بنا۔ن لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ، کروڑوں، اربوں روپے ملازمین کے اکاؤنٹس میں منگوائے، عارف نقوی سے اس نے لاکھوں ڈالرلیے، غلط طریقے سے پیسے تم منگواؤ اور استعفیٰ الیکشن کمشنر

دے، چیف الیکشن کمشنرعمران خان نے خود لگایا، اپنی چوری پکڑے جانے پرکہتا ہے الیکشن کمشنراستعفیٰ دے، کوئی استعفی نہیں دے گا، چوری کا حساب دینا ہو گا، مدینہ منورہ میں نعرے بازی سے سرشرم سے جھک گیا، یہ شخص سیاسی دشمنی میں اتنا آگے نکل گیا، اس نے پلاننگ کر کے مدینہ منورہ میں لندن سے بندوں کو بھیج کر نعرے لگوائے، حرم شریف میں مریم اورنگزیب کوگالی نکالی گئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…