کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہمیں 50 فیصد کامیابی ملی ہے، ابھی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی جیتنا ہے۔زرداری ہاؤس نوابشاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ حق کی فتح ہوتی ہے لیکن مشکلات آتی ہیں۔ان کا کہنا تھا اللہ کے فضل سے ہمیں50 فیصد کامیابی ملی ہے، ابھی ہمیں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی جیتنا ہے۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا آپ کو شکوہ ہے کہ میں کم آتا ہوں لیکن اب آنا جانا لگا رہے گا، میں آپ کے ساتھ عید منانے آیا ہوں۔یاد رہے کہ آصف علی زرداری نوابشاہ میں عید منا رہے ہیں جبکہ ان کے صاحبزادے اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دبئی میں اپنی بہنوں کے ہمراہ عید منا رہے ہیں۔