ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

حرمِ پاک مدینہ منورہ میں پی ٹی آئی کی قیادت کی سرپرستی میں ہونے والی بے ادبی سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے والے تڑپ کر رہ گئے ، مریم نواز

datetime 30  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان اور اسکے ساتھیوں نے جس طرح مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کیا،

انکے چہرے سے کل قدرت نے اس نقاب کو اتار پھینکا۔ مریم نوازنے اپنے ٹویٹر بیان میں کہاکہ نقاب اترنے کے بعد انکا جو مکروہ چہرہ سامنے آیا ہے، وہی انکی سب سے بڑی سزا ہے۔انہوںنے کہاکہ حرمِ پاک مدینہ منورہ میں پی ٹی آئی کی قیادت کی سرپرستی میں ہونے والی بے ادبی سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے والے تڑپ کر رہ گئے ۔مجھے غصے میں بھرے سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔حکومت کا ایکشن سیاسی انتقام تصور ہو گا اور یہ معاملہ سیاسی نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ مسجدِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے احاطے میں مریم اورنگزیب کو گالی دی گئی۔ اس سے بڑی بدبختی کیا ہو سکتی ہے کہ مغفرت کی راتوں میں، دنیا کی پاک ترین جگہ پر، پاک ترین ہستی کے در پر رحمتیں اور مغفرت سمیٹنے کی بجائے انسان دونوں جہانوں کی ذلتیں سمیٹ آئے؟۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…