جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

اب کوئی چینل بند ہوگا نہ پروگرام اور نہ ہی کوئی اخبار مریم اورنگزیب نے بڑا اعلان کردیا

datetime 28  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے پر کسی قسم کی قدغن کے حق میں نہیں، اب نہ کوئی چینل بند ہوگا، نہ کوئی پروگرام اور نہ کوئی اخبار، ہم آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتے ہیں، فیک نیوز کے خاتمے کیلئے

عملی کوششوں کی ضرورت ہے، وزیراعظم کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے حوالے سے بھی فیک نیوز چلائی گئی، وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب ذاتی خرچ پر ہو رہا ہے، صرف 13 ارکان وزیراعظم کے وفد میں شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  یہاں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت سینیٹر فیصل جاوید نے کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات کے علاوہ کمیٹی کے ارکان اور وزارت اطلاعات کے حکام نے شرکت کی۔ قائمہ کمیٹی نے مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر اطلاعات کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ وزارت اطلاعات کے حکام نے ’’ڈیجیٹل ریڈیو مائیگریشن‘‘ پراجیکٹ کے بارے میں کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اداروں میں وقت کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی ناگزیر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…