جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

جامعہ کراچی خودکش حملے میں ایک اور خاتون کے ملوث ہونے کا انکشاف،ویڈیو منظر عام پرآگئی

datetime 27  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)جامعہ کراچی خودکش حملے میں ایک اور خاتون کے ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ، دوسری خاتون نے سہولت کاری کی۔تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں خودکش حملہ آور کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی، جس میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ جامعہ کراچی

خودکش حملے میں دوسری خاتون نے سہولت کاری کی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون خودکش حملہ آور نے ایک دوسری خاتون سے بیگ لیا ، ایک برقعہ پوش جامعہ کے اندرڈیپارٹمنٹ کے گیٹ کے سامنے کھڑی ہے۔ویڈیو کے مطابق خودکش حملہ آور خاتون رکشہ سے اترکر کچھ دورکھڑی ہوجاتی ہے ، جس کے بعد سفید اسکارف میں موجود خاتون حملہ آور کے پاس جاکرکچھ بات کرتی ہے ،بات چیت کے بعد حملہ آور خاتون دھماکے کی جگہ پرآجاتی ہے۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ حملہ آور خاتون نے تقریبا نو منٹ تک وین کا انتظار کیا۔دوسری جانب جامعہ کراچی میں خودکش دھماکے کے عینی شاہد انسٹیٹیوٹ کے سیکیورٹی گارڈ کے مطابق ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ معمول کیمطابق کلاس لینے آرہے تھے، جونہی گاڑی ٹرن ہونے لگی تو دھماکا ہوگیا۔عینی شاہد نے کہا کہ آواز بہت زور دار تھی، اپنی مددآپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے، گاڑی میں ہماراایک سپروائزر بھی تھاجوزخمی ہوا جبکہ گاڑی میں سوار ایک غیر ملکی بھی زخمی ہوا۔انسٹیٹیوٹ کے سیکیورٹی گارڈنے کہاکہ 11 بجے کلاس آف ہونے کے بعد ڈائریکٹر لنچ کرکے دوپہر میں آتے تھے، ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھاتھا، جب دھماکے کی آواز سنی تواوسان خطا ہوگئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…