جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

قطر میں غیرملکی ملازمین کیلئے اہم اصلاحات کا اعلان

datetime 17  اگست‬‮  2015 |

قاہرہ(نیوزڈیسک)قطری حکومت نے غیرملکی ملازمین کے لیے اہم اصلاحات کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے غیرملکی ملازمین کی اجرت کی ضمانت دی جائے گی اوراگرکوئی کمپنی بروقت تنخواہ کی ادائیگی یقینی نہیں بنائے گی اسے بلیک لسٹ کردیاجائیگا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطر میں سامنے لائے جانے والے اجرت کے تحفظ کا نظام کے تحت یہ یقینی بنایا جائے گا کہ غیرملکی ملازمین کو تنخواہیں وقت پر ملیں، غیرملکی مزدورں کی ایک بہت بڑی تعداد قطر میں 2022 کے عالمی فٹ بال کپ مقابلوں کی تیاریوں کے سلسلے میں انفراسٹکچر کے شعبے میں کام کر رہی ہے،اس نئے نظام کے تحت یا تو مزدورں کو ایک ماہ میں دو مرتبہ یا ماہانہ بنیادوں پر تنخواہ دی جائے گی اور یہ تنخواہ ان مزدوروں کے بینک کھاتوں میں منتقل ہو گی،اس سلسلے میں تفتیشی ٹیمیں بنائی گئی ہیں، جو ان نئے اصلاحاتی قواعد پر عمل درآمد یقینی بنائیں گی اور ان کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کی نشان دہی کریں گی۔ نیانظام قطر کی وزارت محنت کے تحت کام کرے گا،قطر پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ اس خلیجی ملک میں کام کرنے والے غیرملکی ملازمین اور مزدوروں کو اجرت کم اور ان کے لیے معیار زندگی انتہائی پست ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کی جانب سے اعتراضات کیے جا رہے ہیں کہ توانائی کی دولت سے مالا مال اس ملک میں مزدوروں کو اجرت وقت پر ادا نہیں کی جاتی۔ سن 2013 کی ایک مطالعاتی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ غیرملکی مزدوروں میں سے ہر پانچویں شخص کو تنخواہ کبھی وقت پر نہیں ملی اور اگر ملی بھی تو ایسا شاذونادر ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…