جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت میں مذہبی آزادی مزید ابتر، امریکی کمیشن کی پابندیاں عائد کرنے کی سفارش

datetime 26  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)مذہبی آزادی کے حوالے سے قائم امریکی کمیشن نے بھارت میں ہندو قوم پرست حکومت کے دور میں مذہبی آزادی کی صورت حال مزید ابترقرار دیتے ہوئے ایک بار پھر مخصوص پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق

یہ مسلسل تیسرا سال ہے جب امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے سفارش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو انتہائی تشویش والے ممالک کی فہرست میں رکھا جائے۔رپورٹ میں کہا گیا اس سفارش پر نئی دہلی میں اشتعال پایا جاتا ہے اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اس سے مسترد کیا جانا یقینی ہے۔سفارشات پیش کرنے کے لیے مقرر امریکی پینل نے اپنی سالانہ رپورٹ میں جنوبی ایشیا کے بارے میں سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور محکمہ خارجہ کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے فیصلے کی حمایت بھی کی ۔کمیشن نے بھارت میں 2021 میں مذہبی اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں اور عیسائیوں پر ہونے والے متعددحملوں کی جانب اشارہ کیا جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے اقلیتوں کے خلاف پالیسیوں کے ذریعے ایک ہندو ریاست کے اپنے نظریاتی موقف کو فروغ دیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ہندوستان میں مذہبی آزادی کی صورت حال بہت سنگین ہوگئی ہے۔کمیشن نے اپنی رپورٹ میں ہجوم اور مختلف سرگرم گروہوں کی جانب سے دھمکیوں اور تشدد کی ملک گیر مہم کے لیے سزا سے استثی کے کلچر، صحافیوں اور انسانی حقوق کے حامیوں کی گرفتاریوں کی جانب اشارہ کیا۔گزشتہ برسوں میں بھارتی حکومت نے کمیشن کے نتائج کو ناپسندیدگی کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے اس پر تعصب کا الزام لگایا تھا۔امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے پیش رو ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح ابھرتی ہوئی طاقت چین کے تناطر میں مشترکہ اتحادی کے طور پر بھارت کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی کوشش کی ہے۔امریکی کمیشن نے طالبان کی افغانستان میں فتح کے بعد افغانستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے اور نائجیریا کو دوبارہ فہرست میں شامل کرنے کی بھی سفارش کی جس سے بائیڈن انتظامیہ نے اس سے قبل مذکورہ فہرست سے نکال دیا تھا۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی مذہبی آزادی کی بلیک لسٹ میں موجود وہ ممالک جن پر پابندیاں لگ سکتی ہیں، ان میں چین، اریٹیریا، ایران، میانمار، شمالی کوریا، پاکستان، روس، سعودی عرب، تاجکستان اور ترکمانستان شامل ہیں۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…