بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

میڈیکل کی طالبہ نے اپنے عاشق کو گلاکاٹ کرقتل کردیا

datetime 24  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی )مصر میں میڈیکل کی ایک طالبہ نے اپنے ہی عاشق کا گلا کاٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق قتل کے مبینہ واقعے میں ملوث لڑکی نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ اس نے یہ اقدام مقتول کی طرف سے شادی سے انکار کے بعد کیا۔

ملزمہ نے بتایا کہ اس کا مقتول کے ساتھ کچھ عرصے سے رومانوی تعلق تھا اور ان کے دوستوں کو اس کا علم تھا اور ان کے درمیان تعلقات استوار ہونے کے بعد اس نے اسے شادی کی درخواست کی تھی مگر اس نے انکار کر دیا تھا۔ملزمہ نے تفتیش کے دوران اپنے اعترافی بیان میں مزید کہا کہ اس نے اپنے عاشق اس کے 20 سالہ ساتھی کے درمیان مالی تنازعات کا فائدہ اٹھایا۔ اس کے دوست نے مقتول سے ادھار دی گئی کچھ رقم لینا تھی۔ جب وہ پیسے دینے کے لیے آیا تو اس کے ساتھی نے اس کے گلے پر چھری چلا دی۔سیکیورٹی اہلکاروں کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ سرکاری یونیورسٹی میں میڈیکل فیکلٹی کے فرسٹ ایئر میں زیر تعلیم طالبہ کا فیکلٹی آف میڈیسن میں بھی فرسٹ ایئر کی ایک لڑکی سے رومانوی تعلق تھا اور حال ہی میں اسے چھوڑ دیا تھا۔سیکیورٹی اہلکاروں کے طالبہ پرشکنجہ کسنے کے بعد اس نے اعتراف کیا کہ اس نے اسے ایک باہمی دوست نے لالچ دے کر چاقو سے ذبح کرایا اور اسے لاش اور واقعے میں استعمال ہونے والے ہتھیار کے بارے میں بتایا گیا جس کے بعد اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…