جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت کوملک وقوم کے مفاد میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کی کڑوی گولی نگلنا پڑے گی،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 24  اپریل‬‮  2022 |

ملتان(این این آئی)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم کے صدرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کوملک وقوم کے مفاد میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کی کڑوی گولی نگلنا پڑیگی، سابقہ حکومت نے تیل اوربجلی کی قیمت اسی لئے کم کی تھی کہ اگروہ فارغ ہوجائیں توآنے والی حکومت پھنس جائے اوراگرکامیاب ہوجاتے تودوبارہ قیمت بڑھا دیتے،

پاکستان کوتیل اورگیس درآمد کرنا پڑتی ہے،بجلی کی کافی مقداربھی درآمد شدہ ایندھن پربنتی ہے، ایک تخمینے کے مطابق اگرجون تک موجودہ قیمتیں ہی برقراررکھی جاتی ہیں تو ملک کو چھ سو ارب روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑیگا اس لئے قیمتیں نہ بڑھائی گئی توملک دیوالیہ ہوجائے گا، سابقہ قیمتیں برقراررکھنے سے آئی ایم ایف سے قرضے کا حصول بھی مشکل ہوجائے گا۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کے مفاد میں تیل کی قیمت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا جوخوش آئند تھا مگرخزانے میں اسکا بوجھ اٹھانے کی سکت نہیں ہے۔ اگرموجودہ قیمتوں کوبرقراررکھا گیا توجی ڈی پی کا خسارہ جوپانچ فیصد رہنے کی توقع کی جارہی تھی دس فیصد تک بڑھ جائے گا۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ سب ہی لوگوں کے لئے تیل کی قیمت کم رکھنے کے فیصلے سے ان طبقات کو بھی فائدہ ہورہا ہے جنھیں سبسڈی کی کوئی ضرورت نہیں اس لئے بینظیر کارڈ کے ذریعے ٹارگٹڈ سبسڈی کا طریقہ اپنایا جائے یا غریب عوام کو انکم سپورٹ کی مد میں ریلیف دیا جائے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ سری لنکا کے بعدخطے میں پاکستان کی معیشت سب سے کمزورہے۔ سری لنکا دیوالیہ ڈکلیئرہوچکا ہے اوراب خدانخواستہ پاکستان کی باری ہے جسے غیرمقبول اورسخت فیصلوں سے ٹالا جا سکتا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ سابقہ حکومت نے درآمد میں زبردست اضافہ کیا

جس سے خسارہ بڑھا اس لئے موجودہ حکومت غیرضروری درآمدات کا راستہ روکے، ان پردرآمدی ڈیوٹی بڑھائی جائے اوراشیائے تعیش کی درآمد فوری طورپربند کردی جائے ، اخراجات میں بھی کمی لائی جائے۔ جب تک غیرضروری درآمدات بند نہیں کی جاتیں اس وقت تک ادائیگیوں کا توازن بہترنہیں ہوسکتا۔ میاں زاہد حسین نے

مذیدکہا کہ سابقہ حکومت کی خراب گورنرننس کی وجہ سے پیداواراوربرآمدات میں وہ اضافہ نہیں ہوا جس کی توقع کی جارہی تھی سرمایہ کاری کی صورتحال بھی غیرتسلی بخش ہے اورعوام کی قوت خرید مسلسل کم ہورہی ہے اوریہ عوامل معیشت کوکبھی مستحکم نہیں ہونے دینگے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ موجودہ سیاسی و آئینی عدم استحکام بھی معیشت کے لئے ضرررساں ہے جس پرجتنی جلد قابو پایا جائے بہتررہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…