بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

مبینہ سازش کا الزام ،اسد مجید نے قومی سلامتی کمیٹی کے سامنے اعتراف کیا انہوں نے ایسا کوئی خط نہیں لکھا، رانا ثناء اللہ کا انکشاف

datetime 24  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ امریکا میں سابق پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے قومی سلامتی کمیٹی میں سب کے سامنے اعتراف کیا کہ انہوں نے کوئی ایسا لیٹر نہیں لکھا اور نہ ہی یہ ان کے لیٹر کے الفاظ ہیں۔ تقریب سے خطاب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسد مجید خان نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ ان کے خط کے الفاظ کو تبدیل کیا گیا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسد مجید نے کہا خط میں سازش اور عدم اعتماد کا کوئی ذکر نہیں تھا، خط کو شاہ محمود قریشی نے اپنی نگرانی میں تبدیل کیا۔یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا تھا جس میں امریکا میں سابق پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے مبینہ دھمکی آمیز مراسلے سے متعلق بریفنگ دی تھی۔وزیر داخلہ کے مطابق عمران خان کے مخالفین چور یا ڈاکو تھے تو 4 سال میں جرم ثابت کرتے، یہ جو جلسے کر رہا ہے، وقت پڑنے پر اس کا علاج ہو گا اور اگر اسلام آباد کی طرف آئے تو میں ان کا استقبال کروں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…