بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کاشہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 10سے15فیصد کمی کا اعلان

datetime 24  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مرکزی کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن لاہور نے شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں پرچون سطح پر چینی ، بیسن ، دال چنا سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں فی الفور اپنے طو رپر 10سے15فیصد کمی کا اعلان کر دیا ۔

یہ اعلان جنرل سیکرٹری طاہر ثقلین بٹ نے ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس کے بعد کیا ۔ اجلاس میں چیئرمین رانا منظور، صدر حافظ عارف، سینئر نائب صدر شیخ ریاض سمیت دیگر عہدیدار شریک ہوئے ۔ طاہر ثقلین بٹ نے بتایا کہ ایسوسی ایشن کے فیصلے کے مطابق چینی کی پرچون سطح پر قیمت 90کی بجائے84روپے فی کلو کر دی گئی ہے جو آئندہ چند روز میں80روپے روپے فی کلو تک لائی جائے گی ، اسی طرح بیسن،مشروبات،دال چنا، سفید چنے سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی فی الفور 10سے15فیصد کمی کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف وژن رکھنے والے تاجر دوست سیاسی رہنما ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ ان کی قیادت میں معیشت اپنے پائوں پر کھڑی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر طبقہ مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ ہے اور جس قدر ممکن ہو سکا ہم عوام کو مزید ریلیف دیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ تھوک مارکیٹو ں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے حوالے سے میکنزم لایا جائے اور ضلعی انتظامیہ زمینی حقائق کے مطابق نرخ نامے کا اجراء کرے تاکہ دکاندار اپنے بچوں کا پیٹ پا ل سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…