جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

دورہ لاہور، وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی چھتری خود تھامے رکھی

datetime 24  اپریل‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)کوٹ لکھپت جیل کے دورہ کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی چھتری خود تھامے رکھی ۔ تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف جب کوٹ لکھپت جیل پہنچے تو انہیں جیل پولیس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ تیز دھوپ سے بچنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے چھتری خود تھامے رکھی ۔ بعد ازاں ہسپتال جیل، کچن اور بیرکس کے دوران شہباز شریف نے چھتری اپنے سٹاف کو پکڑا دی

تاہم جب دوبارہ دھوپ میں آئے تو اپنی چھتری خود تھام لی ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ لاہور میں مصروف دن گزارا ۔ شہباز شریف نے اپنی رہائشگاہ پر قیام کے دوران بھی مختلف حکومتی امور نمٹائے ۔ شہباز شریف گزشتہ روزماڈل ٹائون میں اپنے عزیز و اقارب کی رہائشگاہوںپر گئے اور ان کی خیریت دریافت کی ۔ عزیز و اقارب نے وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر شہباز شریف کو مبارکباد دی ۔ شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل کا بھی تفصیلی دورہ اور جیل ہسپتال ، کچن اور دیگر حصوں کا دورہ کیا ۔ وزیر اعظم نے انتظامیہ اور جیل حکام کو جیلوں میں قیدیوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے احکامات جاری کئے ۔ شہباز شریف نے اپنے دورہ کے دوران عید الفطر کی مناسبت سے قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی کمی کا اعلان بھی کیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جوہر ٹائون سستے رمضان بازار کا اچانک دورہ بھی کیا ۔ وزیر اعظم شہریوں میںگھل مل گئے اور ان سے اشیائے خوردونوش کی دستیابی ، قیمتوں ، معیار اور انتظامات کے حوالے سے آگاہی حاصل کی ۔ اس موقع پر شہری وزیر اعظم شہباز کو اپنے درمیان پا کر خوشی سے نہال ہو گئے اور ان کے حق میں نعرے بھی لگائے ۔ بعد ازاں وزیر اعظم جاتی امراء رائے ونڈ گئے جہاں پر انہوں نے اپنے والد ، والدہ ، بھائی اور بھابھی کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پی کے ایل آئی کا بھی تفصیلی دورہ کیا جہاں انہیں انتظامیہ کی جانب سے مفصل بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان کے دور لاہور کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…