پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت میں درسی کتاب سے فیض احمد فیض کی نظم غائب کردی گئی

datetime 24  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای)نے ایک اور تنازع کو جنم دے دیا، دسویں جماعت کی درسی کتاب سے فیض احمد فیض کی نظم نکال دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سینٹرل بورڈ کی جانب سے درسی کتاب کے لیے نیا نصاب جاری کردیا گیا۔

جس میں پہلے نصاب میں موجود برصغیر کے نامور شاعر فیض احمد فیض کے اشعار موجود تھے۔ مذکورہ کتاب میں فیض کے اشعار کو اردو سے انگریزی میں ترجمہ کیا گیا تھا جو ”مذہب، کمیونزم اور سیاست ،کمیونزم، سیکولر اسٹیٹ”کے سیکشن میں موجود تھے۔اس کتاب کے مواد میں دو پوسٹرز اور سیاسی کارٹون بھی موجود تھے تاہم سوشل سائنس کے کورس سے اس مواد کو ہٹادیا گیا۔ فیض کے جن اشعار کو ہٹایا گیا ہے ان میں سے ایک حصہ یہ ہے،”چشم نم جان شوریدہ کافی نہیں،تہمت عشق پوشیدہ کافی نہیں،آج بازار میں پا بہ جولائوں چلو،دست افشاں چلو مست و رقصائوں چلو ،اس کے شعر کے بارے میں ایک ویب پورٹل کا کہنا تھاکہ یہ اس وقت کا ہے جب فیض احمد فیض کو لاہور میں جیل سے ایک دندان ساز کے پاس تانگے میں لے کر جایا جارہا تھا، جبکہ وہ اس وقت ہتھکڑیوں میں جکڑے ہوئے تھے۔ فیض احمد فیض کے اشعار کا دوسرا حصہ یہ ہے”ہم کہ ٹھہرے اجنبی اتنی مداراتوں کے بعد،پھر بنیں گے آشنا کتنی ملاقاتوں کے بعد،کب نظر میں آئے گی بے داغ سبزے کی بہار،خون کے دھبے دھلیں گے کتنی برساتوں کے بعد اسی ویب پورٹل کا ان اشعار سے متعلق کہنا تھا کہ فیض نے ان اشعار پر مشتمل نظم اس وقت لکھی جب وہ 1974 سے ڈھاکا سے وطن واپس آرہے تھے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…