اتوار‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

2014میں عمران خان نے چوہدری نثار کی وساطت سے نواز شریف کو رہائشگاہ بنی گالہ چائے پر مدعو کیا، آصف کرمانی نے راز اگل دیا

datetime 24  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے 2014 میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بنی گالا میں ہونے والی ملاقات کا احوال بتا دیا۔

اپنی ٹوئٹ میں آصف کرمانی نے کہا کہ 2014 کے اوائل میں دھرنوں سے بہت پہلے عمران خان نے چوہدری نثار علی خان کی وساطت سے نواز شریف کو اپنی رہائشگاہ بنی گالہ چائے پر مدعو کیا۔انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے اختتام پر عمران خان نے میری اور دیگر لوگوں کی موجودگی میں نواز شریف سے اپنے گھر تک سڑک بنانے کی فرمائش کی جس پر نواز شریف نے وہاں موجود اپنے ساتھ گئے سٹاف کو کہا کہ سڑک بنا دی جائے۔ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ دوسرا عمران خان نے فرمائش کی تھی کہ ان کے پہاڑی پر واقع گھر کے نیچے میدان میں ایک چھوٹی کچی آبادی ہے اسے یہاں سے خالی کرایا جائے لیکن نواز شریف نے عمران خان کی کچی آبادی و غریبوں کی رہائشگاہ ہٹانے والی فرمائش پوری نہیں کی کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ متبادل جگہ دئیے بغیر کچی آبادی کو ہٹانا ظلم ہو گا۔انہوںنے کہا کہ کچی آبادی کے غریبوں کی چند رہائشگاہیںبنی گالا پہاڑی سے راول ڈیم کے حسین نظارے میں رکاوٹ تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)


عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…