بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

گریڈ 2 کے سینٹری ورکر سے لے کر گریڈ 17 کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا تک، پشین بلوچستان کے تاج محمد کی حیران کن کہانی

datetime 23  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نادرا طارق ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ملئے نادرا سینٹر پشین، بلوچستان کے سینٹری ورکر گریڈ 2 کے ملازم تاج محمد سے جو دوران ملازمت کمپیوٹر سائنس میں ماسٹرز کے بعد بغیر کسی سفارش کے آن لائن مسابقتی ٹیسٹ و انٹرویو میں نمایاں پوزیشن لے کر ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفیسر گریڈ کے لئے منتخب قرار پائے،

انہوں نے لکھا کہ آئیں کھلی آنکھوں سے خواب دیکھیں۔ ساتھ ہی انہوں نے تاج محمد کو ترقی کا لیٹر دیتے ہوئے تصویر بھی شیئر کر دی، تاج محمد کا تعلق بلوچستان کے پسماندہ علاقے پشین سے ہے، میٹرک پاس تاج محمد 2003 میں نادرا میں بطور سینٹری ورکر بھرتی ہوئے، انہوں نے 19 سال کی محنت کے بعد کامیابی حاصل کی، تاج محمد مسابقتی امتحان پاس کرنے کے بعد نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میں گریڈ 17 کے افسر بطور ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات ہو گئے ہیں۔تاج محمد نے بھرتی ہونے کے بعد محنت نہیں چھوڑی اور پہلے ایف اے پھر گریجویشن کی اور پھر اپنے افسروں کے مشورے پر کوئٹہ یونیورسٹی سے ایم سی ایس کمپیوٹر سائنس کیا۔ اسی دوران تاج محمد کی شادی ہوئی ان کی ایک بیٹی پیدا ہوئی جو بدقسمتی سے تھیلیسمیا کی مریض بن گئی، انہوں نے بچی کے علاج کے ساتھ ساتھ ملازمت اور پڑھائی تینوں چیزیں اکٹھی جاری رکھیں اور آخر کار اللہ پاک نے انہیں کامیابی عطا کی، ان کی کامیابی پر چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ تاج محمد جس سینٹر میں کبھی سینیٹری ورکر تھے، اب وہ وہاں بطور سینٹر انچارج کام کریں گے۔ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر تاج محمد اپنے سینٹر کی ٹیم کی سربراہی کریں گے اور پوری تحصیل میں نادرا کے نمائندے کے طور پر حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…